உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی PIC آئی سامنے؟ VIRAL ہورہی ہے نک جونس کی یہ تصویر

    اداکارہ پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی PIC آئی سامنے؟ VIRAL ہورہی ہے نک جونس کی یہ تصویر ۔ فائل فوٹو۔

    اداکارہ پرینکا چوپڑا کی بیٹی کی PIC آئی سامنے؟ VIRAL ہورہی ہے نک جونس کی یہ تصویر ۔ فائل فوٹو۔

    پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں ۔ بالی ووڈ کے بعد وہ ہالی ووڈ میں بھی چھائی گئی ہیں۔ اب پرینکا چوپڑا ماں بن گئی ہیں۔ 22 جنوری کو انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اور نک جونس سروگیسی کے ذریعہ والدین بن گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) اپنے کیریئر کے عروج پر ہیں ۔ بالی ووڈ کے بعد وہ ہالی ووڈ میں بھی چھائی گئی ہیں۔ اب پرینکا چوپڑا ماں بن گئی ہیں۔ 22 جنوری کو انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اور نک جونس سروگیسی کے ذریعہ والدین بن گئے ہیں۔ دونوں کو دنیا بھر سے مسلسل مبارکبادیں مل رہی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پرینکا چوپڑا اور نک جونس (Nick Jonas)  کے گھر ایک ننہی پری آئی ہے۔ پرینکا چوپڑا اپنے سبھی ورک کمٹمنٹ سے فری ہو کر اپنی بیٹی پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں ۔

      پرینکا چوپڑا اور نک جونس کی بیٹی کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے سبھی بے چین ہیں اور اس دوران نک جونس کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ۔ نک جونس کی نیو بورن بیبی کے ساتھ تصویر کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں ۔ اس میں نک جونس بچی کے سر پر کس کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ اس بچی کے ساتھ نک کی کافی پیاری تصویر ہے ۔

      اس تصویر میں لوگ نک اور پرینکا کو ان کی بچی کے لئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ کئی لوگوں کو لگ رہا ہے کہ یہ پرینکا اور نک کی بچی کی تصویر ہے۔ لیکن یہ پرینکا اور نک جونس کی بچی کی تصویر نہیں ہے۔ یہ نک جونس کی پرانی تصویر ہے ۔

      تصویر : tharkibaba006/instagram
      تصویر : tharkibaba006/instagram


       

      دیسی گرل پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra Surrogate Mother)  نے سوشل میڈیا پر نک جونس کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی تھی ۔ انہوں نے لکھا : ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم سروگیسی کے ذریعہ ایک بچی کا استقبال کر رہے ہیں۔ ہم احترام کے ساتھ کہنا چاہیں گے کہ اس خاص وقت کے دوران ہماری پرائیویسی کا خیال رکھا جائے ، ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔ سبھی کا شکریہ۔ اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے پرینکا چوپڑا نے دل کی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: