உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پرینکا چوپڑا نے اپنے نام کے پیچھے سے ہٹایا شوہر نک جونس کا سرنیم ، کہیں یہ طلاق کا اشارہ تو نہیں؟

    پرینکا چوپڑا نے اپنے نام کے پیچھے سے ہٹایا شوہر نک جونس کا سرنیم ، کہیں یہ طلاق کا اشارہ تو نہیں؟ Instagram/priyankachopra ۔

    پرینکا چوپڑا نے اپنے نام کے پیچھے سے ہٹایا شوہر نک جونس کا سرنیم ، کہیں یہ طلاق کا اشارہ تو نہیں؟ Instagram/priyankachopra ۔

    دراصل پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) نے 22 نومبر کو اپنی انسٹا بایو میں اپنے نام کے آگے سے شوہر نک جونس (Nick Jonas) کا سرنیم ہٹا لیا ہے ۔ پرینکا چوپڑا کے ذریعہ کی گئی اس تبدیلی نے ان کے فینس کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کہیں پرینکا اور نک کے رشتے میں کوئی درار تو نہیں آگئی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : گلوبل اسٹار پرینکا چوپڑا اپنی شاندار ایکٹنگ سے شائقین کا دل جیتتی آئی ہیں ۔ صرف ملک میں ہی نہیں ، بلکہ بیرون ملک بھی ان کے چاہنے والوں کی کمی نہیں ہے ۔ فلموں کے ساتھ ہی پرینکا چوپڑا اپنی ذاتی زندگی کو لے کر بھی کافی سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ شوہر نک جونس کو لے کر پرینکا سوشل میڈیا پر بھی اکثر ہی اپنا پیار ظاہر کرتی رہتی ہیں ۔ لیکن اب اس جوڑے کو لے کر ایک چونکانے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ پرینکا چوپڑا نے کچھ ایسا کردیا ہے ، جس سے ان کی شادی کو لے کر سوال کھڑے ہوگئے ہیں ۔

      دراصل پرینکا چوپڑا نے 22 نومبر کو اپنی انسٹا بایو میں اپنے نام کے آگے سے شوہر نک جونس کا سرنیم ہٹا لیا ہے ۔ پرینکا چوپڑا کے ذریعہ کی گئی اس تبدیلی نے ان کے فینس کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کہیں پرینکا اور نک کے رشتے میں کوئی درار تو نہیں آگئی ہے ۔ اداکارہ کے فینس لگاتار ان سے یہی سوال کررہے ہیں ۔

      پرینکا چوپڑا کے یوں اچانک اپنے نام کے آگے سے نک جونس کا نام ہٹا لینے سے سوشل میڈیا یوزرس اندازہ لگا رہے ہیں کہ کہیں نہ کہیں اس بات کا اشارہ ہے کہ پرینکا ۔ نک کے رشتے میں سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے ۔ کچھ کا تو یہ بھی ماننا ہے کہ دونوں طلاق لینے والے ہیں ۔ لیکن خاص بات یہ ہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنی انسٹا بایو سے صرف شوہر نک جونس کا سرنیم ہی نہیں اپنا خود کا سرنیم چوپڑا بھی ہٹا دیا ۔



      پرینکا کے ایسا کرنے سے ان کے اور نک جونس کے فینس کافی پریشان ہیں ۔ کئی ٹویٹ کرتے ہوئے ان سے سوال کررہے ہیں کہ دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے یا نہیں ۔ ایک یوزر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پرینکا اور نک کے درمیان کچھ گڑبڑ لگ رہی ہے ۔ یہ بات میں نے تب کہی تھی ، جب وہ کوئن لینڈ میں تھے ۔ ان کا پورا کنبہ ان کے ساتھ تھا ، صرف ان کی اہلیہ کے علاوہ ۔

      بتادیں کہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے 2018 میں شادی کی تھی ۔ راجستھان کے جودھپور میں اس جوڑے نے بڑے ہی دھوم دھام سے شادی کی تھی ۔ نک ۔ پرینکا نے پہلے ہندو اور پھر عیسائی رسم و رواج سے شادی کی ، جس کی ہر طرف چرچا تھی ۔ شادی کے بعد ہی پرینکا نے سوشل میڈیا پر اپنے نام کے آگے جونس لگانا شروع کردیا تھا ، لیکن اب دونوں کی طلاق کی خبروں نے اس جوڑے کے فینس کو پریشان کردیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: