ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پرینکا چوپڑا کو چھیلنا پڑا یہ، لوگوں نے سنائیں ایسی گھٹیا باتیں

  • Share this:
پرینکا چوپڑا کو چھیلنا پڑا یہ، لوگوں نے سنائیں ایسی گھٹیا باتیں
پرینکا چوپڑا اور نک جونس۔ تصویر : انسٹاگرام ۔

گلوبل اسٹار بن چکیں اداکارہ پرینکا چوپڑا آئے دن سرخیوں میں بنی رہتہ ہیں۔ پرینکا چوپڑا گزرے دنوں میٹ گالا فیسٹیول میں اپنے عجیب وغریب لک کو لیکر چرچا میں آئی تھیں۔ اس لک پر کئی میم بنے تھے اور پرینکا خوب ٹرول ہوئیں۔ حالانکہ پرینکا خود ٹرولرس اور میم کو کبھی سیریس نہیں لیتی ہیں وہ بڑی بے باکی سے ٹرولرس کا بھی مذاق اڑادیتی ہیں۔

پرینکا آج بھلے ہی انٹرنیشنل اسٹار بن چکی ہیں لیکن ایک وقت ایسا تھا جب رنگ بھید کا شکار ہونا پڑاتھا۔ حال ہی میں پرینکانے اپنے ساتھ ہوئی  خوفناک رنگ بھید کے واقعہ کو شیئر کیا ہے۔

ایسو سی ایاٹ پریس کو دئے ایک انٹرویو میں پرینکا چوپرا نے بتایا کہ ان کی پیدائش بہار میں ہوئی تھی لیکن کچھ سالوں کے بعد ہی وہ پڑھائی کیلئے اپنی آنٹی کے گھت یو ایس شفٹ ہوگئی تھیں۔ یہاں انہیں رنگ بھید کو لیکر کافی پریشان کیاگیا۔ انہیں براؤن ہونے کی وجہ سے کئی عجیب نامون سے بلایا جاتا تھا۔ کبھی انہیں 'براؤنی' کہہ دیا جاتا تھا توکبھی انہیں "کری" کہہ کر بلایاجاتا تھا۔

پرینکا چوپڑا نے بتایا تب میں چھوٹی تھی اور ایسے کمینٹس نے میرے یقین، بھروسے کو ہلاکر رکھ دیا تھا۔ مجھ سے کہا جاتا تھا جہاں سے آئی ہو واپس چلی جاؤ اور ہاتھی پر بیٹھ کر چلی جاؤ۔۔۔ تب میں صرف دسویں گریڈ میں تھی۔

First published: May 16, 2019 07:59 PM IST