ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جامعہ۔اے ایم یو احتجاج پر پرینکا چوپڑا نے توڑی چپی، مظاہرین پر دیا یہ بڑا بیان

یونیورسٹی احاطوں میں طلبا کے خلاف پولیس کی کارروائی کو لیکر اداکار فرحان اختر،ریتک روشن، محمد ذیشان ایوب، پرینیتی چوپڑا، سدھارتھ ملہوترا، جاوید اختر، فلم ساز بھاردواج اور انوراگ کشیپ اور ہالی ووڈ اداکار جان کیوسیک نے نوجوانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کیاہے

  • Share this:
جامعہ۔اے ایم یو احتجاج پر پرینکا چوپڑا نے توڑی چپی، مظاہرین پر دیا یہ بڑا بیان
بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کنبہ پروری (نیپوٹزم) کی وجہ سے ایک مرتبہ انہیں فلم سے نکال دیا گیا تھا۔

ممبئ: اداکارہ پرینکا چوپڑا نے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلبا پر پولیس کی کارروائی کو لیکر پھلتی۔پھولتی جمہوریت میں پر امن مظاہرین کے خلاف تشدد "غلط" قراردیاہے۔ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف اتوار کو مظاہرہ کررہے طلبا پر پولیس کی کارروائی کی مذمت کئی بالی ووڈ ہستیوں نے کی ہے۔ طلبا کا مظاہرہ پرتشدد ہونے کے بعد پولیس جامعہ ملیہ اسلامیہ کے احاطے میں گھس آئی تھی۔


جامعہ ملیہ اسلامیہ کے باہر مظاہرہ کا ایک منظر ۔ تصویر : پی ٹی آئی / نیوز 18 ڈاٹ کام ۔

پرینکا نے ٹویٹر پر کہا ، "تعلیم ہر بچے کے لئے ہمارا خواب ہے۔ یہ تعلیم ہی ہے جو انہیں آزادانہ طور پر سوچنے کی طاقت دیتی ہے۔ ہم نے انہیں اپنی پرورش میں آواز اٹھانا سکھایا ہے۔ "اداکارہ نے کہا، "پھلتی۔پھولتی جمہوریت میں پر امن مظاہرین کے خلاف تشدد "غلط" ہے۔ہر آوازاہمیت رکھتی ہے اور ہر آواز بدلتے ہوئے ہندوستان کے لئے کام کرے گی"۔



یونیورسٹی احاطوں میں طلبا کے خلاف پولیس کی کارروائی کو لیکر اداکار فرحان اختر،ریتک روشن، محمد ذیشان ایوب، پرینیتی چوپڑا، سدھارتھ ملہوترا، جاوید اختر، فلم ساز بھاردواج اور انوراگ کشیپ اور ہالی ووڈ اداکار جان کیوسیک نے نوجوانوں کے ساتھ اظہار یگانگت کیاہے

First published: Dec 20, 2019 11:49 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading