اپنا ضلع منتخب کریں۔

    انوراگ کشیپ کی حمایت میں آئیں رادھیکا آپٹے، کہا- آپ کے ساتھ خود کو محفوظ محسوس کیا

    اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) پر جنسی استحصال کا سنگین الزام عائد کیا ہے۔ وہیں، اداکارہ رادھیکا آپٹے (Radhika Apte) نے انوراگ کشیپ کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ فلمساز انوراگ کشیپ (Anurag Kashyap) کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ہمیشہ ہی تنازعات کو لے کر چرچا کا موضوع بنے رہنے والے انوراگ کشیپ پر اداکارہ پائل گھوش (Payal Ghosh) نے جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔ وہیں، انوراگ کشیپ نے ان الزامات کو بے بنیاد بتایا ہے۔ اس درمیان تاپسی پنو (Taapsee Pannu) سمیت کئی اداکارہ نے فلمساز انوراگ کشیپ کی حمایت کی ہے۔ اب اداکارہ رادھیکا آپٹے (Radhika Apte) بھی انوراگ کشیپ کی حمایت میں آگئی ہیں۔

      رادھیکا آپٹے نے سوشل میڈیا پر لکھا، ’انوراگ کشیپ آپ میرے سب سے قریبی دوستوں میں سے ایک رہے ہو۔ آپ نے مجھے ترغیب دی اور ہمیشہ میری حمایت کی ہے۔ آپ کی موجودگی میں ہمیشہ خود کو بے حد محفوظ محسوس کیا ہے۔ آپ ہمیشہ سے میرے بھروسے مند دوست رہے ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔ آپ کو پیار’۔

      جنسی استحصال کے الزامات سے گھرے ہیں انوراگ کشیپ

      واضح رہے کہ انوراگ کشیپ ان دنوں اداکارہ پائل گھوش کے ذریعہ عائد کئے گئے جنسی استحصال کے الزامات سے سرخیوں میں ہیں۔ اداکارہ نے گزشتہ 19 ستمبر کو انوراگ کشیپ پر ان کا جنسی استحصال کرنے کا الزام لگاکر سنسنی پھیلا دی۔ اداکارہ کے ان الزامات کے بعد 20 ستمبر کو ایک کے بعد ایک انوراگ کشیپ نے کئی ٹوئٹ کئے اور خود پر عائد ان سنگین الزامات پر ردعمل ظاہر کیا تھا۔ اس درمیان پائل گھوش ان کے خلاف پیر کو ایف آئی آر درج کراسکتی ہیں۔ پائل  گھوش کے وکیل نتن ستپتے نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: