ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکارہ کا انکشاف، لوگ کہتے تھے بالی ووڈ مت جاو، میں انہیں سشانت سنگھ راجپوت کی مثال دیتی تھی

اداکارہ رادھیکا مدان (Radhika Madan) نے کہا- ’سشانت سنگھ (Sushant Singh Rajput) کی موت پر بات کرتے ہوئے کہا ’سشانت سنگھ ایسے انسان تھے، جنہوں نے ہم سبھی کو ترغیب دی، میں ٹی وی سے بالی ووڈ تک کا سفر اس لئے طے کرپائی کیونکہ انہوں نے دکھایا کہ یہ ممکن ہے’۔

  • Share this:
بالی ووڈ اداکارہ کا انکشاف، لوگ کہتے تھے بالی ووڈ مت جاو، میں انہیں سشانت سنگھ راجپوت کی مثال دیتی تھی
اداکارہ رادھیکا مدان کا انکشاف، لوگ کہتے تھے بالی ووڈ مت جاو، میں انہیں سشانت سنگھ راجپوت کا مثال دیتی تھی۔

ممبئ: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی موت پر فیملی، مداح اور قریبی لوگوں کے ساتھ ساتھ پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی ہلاکر رکھ دیا ہے۔ 14 جون کو انہوں نے پھانسی لگا کر خودکشی (Suicide) کرلی تھی۔ وہیں اس کے بعد سے ہی سوشل میڈیا (Social Media) پر نیپٹوزم (اقربا پروری) اور فلم انڈسٹری میں آوٹ سائیڈرس کے ساتھ ہونے والے بھید بھاو پر بحث چھڑی ہے۔ وہیں حال ہی میں اس تنازعہ پر مشہور اداکارہ رادھیکا مدان (Radhika Madan) کا بھی بیان آیا۔ انہوں نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی بالی ووڈ میں انٹری لے چکے ٹی وی اداکارہ کو لے کر ایسی بات کہی ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔


سشانت سنگھ راجپوت کی طرح ہی رادھیکا مدان نے بھی ٹی وی پر بڑا نام کمانے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ انہوں نے کچھ ہی وقت میں بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ وہیں حال ہی میں انہون نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت اور سوشل میڈیا پر چل رہی بحث کو لے کر اسپاٹ بائے سے بات کی ہے۔ انہوں نے اس بات چیت کے دوران ٹی وی اداکارہ کے بالی ووڈ میں آنے کو لے کر کھل کر اپنی بات سامنے رکھی۔ رادھیکا مدان نے کہا- ’سشانت سنگھ ایسے انسان تھے، جنہوں نے ہم سبھی کو ترغیب دی، میں ٹی وی سےبالی ووڈ تک کا سفر اس لئے طے کرپائی کیونکہ انہوں نے دکھایا کہ یہ ممکن ہے’۔


 سشانت سنگھ راجپوت کی طرح ہی رادھیکا مدان نے بھی ٹی وی پر بڑا نام کمانے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ تصویر انسٹا گرام۔

سشانت سنگھ راجپوت کی طرح ہی رادھیکا مدان نے بھی ٹی وی پر بڑا نام کمانے کے بعد بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ تصویر انسٹا گرام۔


رادھیکا مدان کا کہنا ہے کہ ’لوگ مجھ سے کہتے تھے ٹی وی میں ہی رہو، ٹی وی اداکارہ کو کوئی نہیں لیتا، میں ان لوگوں کو سشانت سنگھ کی مثال دیتی تھی’۔ نیپوٹزم (اقربا پروری) پر بولتے ہوئے رادھیکا مدان نے کہا- ’آپ نیپوٹزم، انڈسٹری میں ہو رہی غلط چیزوں اور لابنگ پر بات کرنا چاہتے ہیں، مجھے اس پر بات کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہے، لیکن میں سشانت سنگھ راجپوت کو اس میں نہیں لانا چاہتی ہوں۔ میں انہیں ان کے کام کے لئے یاد کرنا چاہتی ہوں۔ کسی کو نہیں معلوم کہ کیا ہوا تھا، تو اپنا پرسنل ایجنڈا بند کریں’۔

انہوں نے کہا- ’اس لئے نہیں کہ میں ٹی وی اداکارہ ہوں بلکہ اس لئے کہ میں انڈسٹری سے نہیں ہوں۔ ظاہر ہے کہ میں نے بھی اس کا سامنا کیا ہے، لیکن میں اپنا 200 فیصد دینے میں یقین رکھتی ہوں، بھلے ہی مجھے معلوم ہے کہ یہ رول اسٹار کڈ کو دیا گیا تھا۔ یہ انڈسٹری میں ہیں اور لوگوں کو معلوم ہے، لیکن میں نہیں چاہتی کہ لوگوں کی اس کی وجہ سے جان چلی جائے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہم سب میں اس پر بات کریں اور اس کا حل نکالنے کی صلاحیت ہو’۔
First published: Jun 28, 2020 08:26 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading