உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ راکھی ساونت کے Ex شوہر نے شیئر کردیا ایسا ویڈیو، بھڑک گئے یوزرس، کہا : کچھ تو شرم کرو

    اداکارہ راکھی ساونت کے Ex شوہر نے شیئر کردیا ایسا ویڈیو، بھڑک گئے یوزرس، کہا : کچھ تو شرم کرو ۔ تصویر : ویرل بھیانی

    اداکارہ راکھی ساونت کے Ex شوہر نے شیئر کردیا ایسا ویڈیو، بھڑک گئے یوزرس، کہا : کچھ تو شرم کرو ۔ تصویر : ویرل بھیانی

    بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت (Rakhi Sawant) اپنے شوہر رتیش سنگھ (Ritesh Singh) سے علاحدگی اختیار کرچکی ہیں ۔ الگ ہونے کے باوجود رتیش ، راکھی کے بارے میں کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ بھڑک گئے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت (Rakhi Sawant) اپنے شوہر رتیش سنگھ  (Ritesh Singh) سے علاحدگی اختیار کرچکی ہیں ۔ کچھ عرصہ قبل راکھی ساونت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعہ اس بات کا انکشاف کیا تھا۔ راکھی سے الگ ہونے کے باوجود رتیش ، راکھی کے بارے میں کوئی نہ کوئی پوسٹ شیئر کرتے رہتے ہیں ۔ اب انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کی وجہ سے لوگ بھڑک گئے ہیں۔

      ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رتیش نے راکھی کی تصویروں کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کے بیک گراؤنڈ میں وشال مشرا کا گانا 'لمبی جدائی' چل رہا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رتیش نے کیپشن میں لکھا : بس اس گانے کو محسوس کیجئے ۔ اب اس پر یوزرس نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے ۔

      رتیش سنگھ کے اس ویڈیو کو دیکھ کر یوزرس انہیں جم کر ٹرول کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا : آپ کو شہرت نہیں مل رہی کیا؟ ایک اور نے لکھا : راکھی کے نام پر جینا چھوڑ دو، اپنی پہچان بناو، کچھ تو شرم کرو ۔ وہیں کسی نے لکھا : اب تو دماغ ٹھکانے آگیا ۔ وہیں ایک اور یوزر نے لکھا : بھیجا فرائی کردیا پورے انڈیا کا۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ritesh Singh (@ritesh.rakhisawant)





      اس سے قبل انسٹاگرام پر راکھی ساونت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے رتیش نے کیپشن میں کچھ ایسا لکھا تھا ، جس سے انٹرنیٹ پر ہنگامہ مچ گیا تھا ۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا : راکھی جی ایک تجویز ہے ، آپ سے گزارش ہے کہ آپ کسی گیم شو میں میرے سامنے نہ آئیں، ورنہ آپ کی ایسی بینڈ بجے گی کہ آپ دوبارہ کسی شو میں نہیں جائیں گی۔ آپ نے 'بگ باس 15' کے ایک وائلڈ کارڈ کا کیا حال کیا تھا ، یاد ہوگا ، اس لئے چل کیجئے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: