'گنگو بائی' بنیں راکھی ساونت، حجاب میں پولیس اسٹیشن سے باہر نکلیں 'ڈراما کوئن'، ساتھ نطر آئے شوہر عادل
'گنگو بائی' بنیں راکھی ساونت، حجاب میں پولیس اسٹیشن سے باہر نکلیں 'ڈراما کوئن'، ساتھ نطر آئے شوہر عادل ۔ تصویر : انسٹاگرام ۔ @viralbhayani
Rakhi Sawant in Gangubai Style: راکھی ساونت جب تھانے سے باہر آئیں تو وہ پورے 'گنگوبائی' اسٹائل میں پوز دیتی نظر آئیں۔ جیسے ہی وہ میڈیا کے سامنے آئیں، راکھی نے ہاتھ اٹھا کر نمسکار کیا اور پھر شوہر عادل کے ساتھ گاڑی میں چلی گئیں۔
ممبئی: بالی ووڈ کی 'ڈراما کوئن' راکھی ساونت مسلسل موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ راکھی نے گزشتہ دنوں اپنی شادی کا انکشاف کیا ، پھر انہوں نے اپنے شوہر یعنی عادل خان درانی پر الزام لگایا کہ وہ ان سے بات نہیں کر رہے ہیں ۔ حالانکہ کسی نہ کسی طرح راکھی کی شادی شدہ زندگی دوبارہ پٹری پر تو آگئی، لیکن اب وہ ایک نئی مصیبت میں پھنس گئی ہیں۔ راکھی ساونت کو ممبئی پولیس نے جمعرات کو اپنی حراست میں لیا تھا ۔ ان سے یہاں شرلین چوپڑا سے متعلق ایک کیس کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی۔ تاہم اب راکھی کو چھوڑ دیا گیا ہے اور جب پوچھ گچھ ختم ہونے کے بعد راکھی تھانے سے باہر نکلیں تو اس کا رویہ کافی بدل چکا تھا۔ راکھی کو برقع اور حجاب میں دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے ۔
راکھی ساونت جب تھانے سے باہر آئیں تو وہ پورے 'گنگوبائی' اسٹائل میں پوز دیتی نظر آئیں۔ جیسے ہی وہ میڈیا کے سامنے آئیں، راکھی نے ہاتھ اٹھا کر نمسکار کیا اور پھر شوہر عادل کے ساتھ گاڑی میں چلی گئیں۔ راکھی کا یہ ویڈیو مشہور فوٹوگرافر وائرل بھیانی نے شیئر کیا ہے، جس میں اداکارہ کے انداز کو دیکھ کر کئی یوزرس نے کمنٹس کئے ہیں۔ راکھی کے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بہت سے لوگوں نے اس کو ڈرامہ قرار دیا ہے۔ دراصل گزشتہ سال 9 نومبر کو اداکارہ شرلین چوپڑا نے راکھی ساونت کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔ شرلین نے راکھی پر الزام لگایا تھا کہ راکھی بغیر کسی وجہ ان کی اور بالی ووڈ کی لڑائی میں کود پڑی ہیں۔ شرلین کی شکایت کے بعد اب امبولی پولیس نے اس معاملہ میں کارروائی کی اور راکھی کو اس معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے 19 جنوری کو حراست میں لیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق راکھی نے جانچ میں مکمل تعاون کیا، جس کی وجہ سے پولیس نے جانچ ختم ہونے کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی ۔ ایسے میں جب راکھی پوچھ گچھ کے بعد تھانے سے باہر نکلیں تو وہ ایک الگ ہی انداز میں نظر آئیں۔ باہر نکلتے ہی اس نے سر اٹھایا اور ہاتھ اٹھا کر گنگو بائی کے انداز میں نمسکار کیا۔
خاص بات یہ ہے کہ ویڈیو میں سب کی توجہ راکھی کے میک اپ پر تھی، جو پولیس اسٹیشن میں گھنٹوں رہنے کے بعد بھی آن پوائنٹ تھی۔ انہوں نے لیشیز ، مسکارا اور لپ اسٹک سب لگا رکھا تھا ، جس پر کئی یوزرس نے ردعمل بھی دیا ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔