உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریکھا ایک بیوی اور ماں بن کر گزارنا چاہتی تھیں گھریلو زندگی، اداکارہ بننے کا نہیں تھا خواب

    ریکھا ایک بیوی اور ماں بن کر گزارنا چاہتی تھیں گھریلو زندگی، اداکارہ بننے کا نہیں تھا خواب

    ریکھا ایک بیوی اور ماں بن کر گزارنا چاہتی تھیں گھریلو زندگی، اداکارہ بننے کا نہیں تھا خواب

    ریکھا (Rekha) جیسی شہرت اور کامیابی حاصل کرنا کئی اداکارہ کا خواب ہوتا ہے، لیکن ریکھا خود ایسی زندگی نہیں چاہتی تھیں۔

    • Share this:
      کہتے ہیں کہ ’ہرکسی کو مکمل جہاں نہیں ملتی۔ کسی کو زمین تو کسی کو آسماں نہیں ملتی‘۔ یہ بات عظیم اداکارہ ریکھا (Rekha) پر بالکل فٹ بیٹھتی ہے۔ بچپن سے ہی فلم انڈسٹری کا حصہ بن گئیں ریکھا کبھی اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں۔ آج کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا کو دیکھ کر یہ بات سننے میں شاید عجیب لگے، لیکن یہ سچ انہوں نے خود اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا۔ ان کا خواب شادی کر کے بہت سارے بچوں کی پرورش کرنے کی تھی۔

      اداکارہ نہیں بننا چاہتی تھیں ریکھا

      ریکھا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک ایسی خاتون کی طرح زندگی گزارنا چاہتی تھیں، جس کے پاس پیار کرنے والا شوہر ہو۔ وہ پوری زندگی ایک ایسے انسان کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں کہ جو ان کی پرواہ کرے۔ اتنا ہی نہیں کئی سارے بچے بھی چاہتی تھیں۔

       ریکھا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک ایسی خاتون کی طرح زندگی گزارنا چاہتی تھیں، جس کے پاس پیار کرنے والا شوہر ہو۔

      ریکھا نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ وہ اداکارہ نہیں بلکہ ایک ایسی خاتون کی طرح زندگی گزارنا چاہتی تھیں، جس کے پاس پیار کرنے والا شوہر ہو۔


      ریکھا کی کامیابی سے دوستوں کو ہوئی جلن

      ریکھا نے بتایا تھا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کے دوستوں کو بھی کبھی نہیں لگا تھا کہ وہ ایک اداکارہ بن جائیں گی۔ 1970 میں ریلیز ہوئی فلم ’ساون بھادوں‘ میں ریکھا نے کام کیا۔ ان کی یہ فلم ہٹ ہوئی تو انہیں خاص توجہ ملنے لگ گئی۔ گزشتہ دنوں کو یاد کرتے ہوئے ریکھا نے بتایا تھا کہ ان کے دوستوں کو جلن ہونے لگی تھی۔

      اپنی عمر کو مات دیتی ہیں ریکھا

      ریکھا آج بھی اپنی خوبصورتی اور اداوں سے لوگوں کو موہ لیتی ہیں۔ ریکھا اکثر ریئلٹی شوز میں دیکھی جا رہی ہیں، جس شو میں جاتی ہیں، لوگ ان کی انرجی اور خوبصورتی دیکھ کر تعجب کرتے ہیں۔ ریکھا پانی عمر کو مات دیتے ہوئے نظر آتی ہیں۔

      ریکھا نے بتایا تھا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کے دوستوں کو بھی کبھی نہیں لگا تھا کہ وہ ایک اداکارہ بن جائیں گی۔
      ریکھا نے بتایا تھا کہ جب وہ اسکول میں پڑھتی تھیں تو ان کے دوستوں کو بھی کبھی نہیں لگا تھا کہ وہ ایک اداکارہ بن جائیں گی۔


      ریکھا کا جب بھی ذکر آتا ہے تو امیتابھ بچن کا نام بھی ضرور آہی جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں کلرس کے ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے 3 (Dance Deewane 3)’ ایک کا ایپیسوڈ ’ریکھا اتسو‘ کے نام پر بنایا گیا تھا۔ اس شو میں گیسٹ جج کے طور پر شرکت کرنے پہنچیں ریکھا نے امیتابھ بچن کے ساتھ ہی اپنی سپر ہٹ فلم ’سلسلہ‘ کا ایک سین مادھوری دکشت کے ساتھ ری کریئیٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: