اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گرفتاری کے بعد ریاچکرورتی نے کیمرے میں کیا کچھ ایسا کہ لوگوں نے پوچھ ڈالے یہ سوال۔۔

    ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty)  کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ریا گرفتاری کے بعد کیمروں کو ہاتھ سے ویو (Wave Hand) کرتی نظر آرہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput)  کی موت کے معاملہ میں ڈرگس کنکشن کو لیکر جانچ کر رہی  نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  اداکارہ ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty) کو گرفتار کر لیا۔ وہیں اب ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty) کو ممبئی کی ایک عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ریا کی کچھ تصویریں اور اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ وہیں اب ریا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ جس میں بتایا جا رہا ہے کہ ریا گرفتاری کے بعد کیمروں کو ہاتھ سے ویو (Wave Hand) کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر کئی سوشل میڈیا یوزرس سوال کر رہے ہیں کہ ریا نے ہاتھ سے اشارہ کرکے کیا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔

      ریاچکرورتی کا ایک ویڈیو وائرل بھاینی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئرکیا ہے۔ جس میں ریا کو گرفتاری کے بعد میڈیکل چیک اپ کیلئے لے جایا جارہا ہے۔ اس دوران وہ جیسے ہی باہر نکلیں ویسے ہی انتظار کر رہی میڈیا کیمروں کے ساتھ الرٹ ہوگئی۔ وہیں ریا نے بھی ایک نظر کیمروں کی طرف دیکھا اور پھر گاڑی کی جانب بڑھ گئیں۔ وہیں گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے ایسا نظر آیا کہ ریا (Wave Hand) کررہی ہیں۔ حالانکہ تب ریا کا چہرہ نظر نہیں آیا صرف ہاتھ ہی نظر آیا۔ یہاں دیکھیں وائرل ویڈیو۔۔

      وہیں اس ویڈیو پر کمینٹ کرتے ہوئے لوگ پوچھ رہے ہیں کہ ہاتھ ہلاکر ریا نے کیا پیغام دیا ہے؟

      لوگوں نے کئے ایسے کمینٹس

      گرفتار کی گئی اداکارہ ریا چکرورتی  (Rhea Chakraborty) کو ممبئی کی ایک عدالت نے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ اس سے پہلے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB)  نے ڈرگس کا لین دین کرنے اور استعمال کرنے کو لے کر اداکارہ ریا چکرورتی کو گرفتار کیا تھا۔ اس درمیان ریاچکرورتی کے گرفتار ہوتے ہی کئی بالی ووڈ سیلیبس (Bollywood Celebs)  نے اداکارہ کو سپورٹ کرتے ہوئے انصاف کی مانگ کی ہے۔

      Published by:Sana Naeem
      First published: