உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹرول: مہیش بھٹ اور اس اداکارہ کو کیوں کہا جا رہا ہے بالی ووڈ کے جلوٹا- جسلین؟

    فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ ریا

    فلم ساز مہیش بھٹ اور اداکارہ ریا

    مہیش بھٹ کی سال گرہ پر انہیں بالی ووڈ کے تمام اسٹارس کی جانب سے مبارک باد سوشل میڈیا سے ملی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بھٹ 20 ستمبر کو 70 سال کے ہو گئے۔ مہیش بھٹ کی سال گرہ پر انہیں بالی ووڈ کے تمام اسٹارس کی جانب سے مبارک باد سوشل میڈیا سے ملی۔ لیکن ایک مبارک باد سب سے ہٹ کر تھی۔ دراصل بھٹ کیمپ کی آنے والی فلم ’جلیبی‘ کی اداکارہ ریا چکروتی نے بھی انسٹا گرام پر مہیش بھٹ کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔ کچھ تصاویر میں ریا اور مہیش بھٹ ایک دوسرے کے بہت قریب نظر آرہے ہیں۔ پھر کیا ہوا  دونوں کو لوگوں نے ٹرول کرنا شروع کر دیا ہے۔
      ریا نے مہیش بھٹ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سال گرہ مبارک میرے بدھا۔ سر یہ ہم ہیں آپ نےمیرا خیال رکھا، محبت دی اور مجھے اڑنا سکھایا۔ آپ ایک ایسے انسان ہیں جو دوسروں کو روشن کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے ریا کو بگ باس 12 میں شامل ہوئے گلوکار انوپ جلوٹا اور ان کی گرل فرینڈ جسلین متھارو سے ملانا شروع کر دیا۔ سوشل صارفین نے طرح طرح کے ردعمل کا اظہار کیا۔




       

      troll
      First published: