اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سیکشن 375: رچا چڈھا بولیں- ہندوستان میں خواتین نہیں محفوظ

    سیکشن 375: رچا چڈھا بولیں- ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں

    سیکشن 375: رچا چڈھا بولیں- ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں

    بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ اس میں حکومت اورمعاشرہ دونوں سطح پرسدھارکی ضرورت ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈھا اوراکشےکھنہ کی فلم 'سیکشن 375' ستمبرمیں ریلیزہونے والی ہے۔ اس فلم میں رچا چڈھا ایک آبروریزی متاثرہ کی وکیل کے رول میں نظرآئیں گی۔ رچا چڈھا کا کہنا ہےکہ ہندوستان میں خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ اس میں حکومت اورسماج دونوں سطح پرسدھارکی ضرورت ہے۔

      رچا چڈھا نے پی ٹی آئی کوبتایا کہ یہ چھپانے میں کوئی حب الوطنی نہیں ہےکہ ہندوستان میں خواتین غیرمحفوظ ہیں۔ خواتین کے خلاف تشدد کے معاملے میں ہندوستان کافی آگے ہے۔ یہاں تک کی حمل میں بھی۔ رچا چڈھا نےکہا کہ خواتین کا جنین میں قتل کےکئی معاملےہیں۔ جہیز کے معاملے، ایسڈ حملےکافی زیادہ ہیں۔ یہ سبھی خواتین کےخلاف پُرتشدد جرم ہیں۔ کیا اس بنیاد پرآپ اسےغیرمحفوظ مقام کہہ سکتے ہیں؟ جولوگ ہندوستان کوخواتین کےلئےبےحد محفوظ بتا رہےہیں، وہ مرد ہیں۔

      رچا چڈھا کا ماننا ہےکہ قانون کونافذ کرنےاورخواتین کوپولیس میں شکایت کرنےکےلئے ترغیب دینےسے جنسی استحصال اورتشدد کے معاملوں کوکم کرنےمیں مدد ملےگی۔ انہوں نےکہا کہ حکومت اورمعاشرہ دونوں سطح پرسدھارکی ضرورت ہے۔ سماجی سطح پرسدھار کی ضرورت ہے۔ جنسی استحصال کےمعاملوں کوقطعی برداشت نہ کئےجانےکی حکمت عملی ہونی چاہئے۔ قانون مضبوط ہے، لیکن اسےلاگوکرنا ایک الگ بحث کا موضوع ہے۔ واضح رہےکہ فلم 'سیکشن 375' آئندہ 13 ستمبرکوریلیزہونے والی ہے۔ فلم میں جہاں ایک طرف اکشےملزم فلم ڈائریکٹر کے وکیل کے رول میں ہیں، وہیں اداکارہ رچا چڈھا متاثرہ کی طرف سے وکیل کے رول میں ہیں۔
      First published: