உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مذہب میں زیادہ یقین نہیں رکھتے ہیں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ، بتائی یہ بڑی وجہ

    مذہب میں زیادہ یقین نہیں رکھتے ہیں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ، بتائی یہ بڑی وجہ ۔ تصویر : Instagram @arjunkapoor

    مذہب میں زیادہ یقین نہیں رکھتے ہیں بالی ووڈ اداکار سیف علی خان ، بتائی یہ بڑی وجہ ۔ تصویر : Instagram @arjunkapoor

    فلم بھوت پولیس کی ریلیز سے پہلے سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہ تو روحانی ہیں اور نہ ہی خاص طور پر مذہبی ہیں ۔ ان کا خیال ہے کہ زیادہ مذہبی ہونے پر وہ پریشان ہو جاتے ہیں ، اس لئے وہ سیکولر ذہنیت رکھتے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی وڈ اداکار سیف علی خان کی فلم 'بھوت پولیس' 10 ستمبر کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہونے جا رہی ہے ۔ اس فلم میں ارجن کپور ، یامی گوتم اور جیکلین فرنانڈیز بھی ہیں ۔ فلم میں سیف علی خان ایک ویبھوتی نام کے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں ، جو پیسوں کے لیے بھوت پکڑتا ہے ۔ ارجن کپور نے چیرونجی نام کے شخص کا کردار ادا کیا ہے ، جو بھوت پکڑنے والے کام کو سنجیدگی سے لیتا ہے ۔

      فلم بھوت پولیس کی ریلیز سے پہلے سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ نہ تو روحانی ہیں اور نہ ہی خاص طور پر مذہبی ہیں ۔ ان کا خیال ہے کہ زیادہ مذہبی ہونے پر وہ پریشان ہو جاتے ہیں ، اس لئے وہ سیکولر ذہنیت رکھتے ہیں ۔ سیف علی خان نے پی ٹی آئی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں اس معنی میں بہت زیادہ سیکولر ہوں کہ مجھے لگتا ہے کہ بہت زیادہ مذہب مجھے فکرمند کرتا ہے ، کیونکہ وہ مرنے کے بعد کی زندگی پر زور دیتے ہیں اور اس زندگی پر کافی زور نہیں ہے ۔

      یہ بھی پڑھیں : کرینہ کپور کو 'نو میک اپ لک' میں دیکھ کر حیران رہ گئے فینس، تصاویر دیکھ کر 'جھریوں' پر کئے کمنٹ

      سیف علی خان نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مذہب ایک تنظیم ہے اور اس میں بہت سے مسائل ہیں ۔ لوگ میرے بھگوان ، یا تمہارے بھگوان اور کن کے بھگوان اچھے ہیں ، ان سب چیزوں میں ہی لگے رہتے ہیں ۔ میں دعا کرتا ہوں اور میں اپنی توانائی کو چیزوں پر مرکوز کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مجھے مرنے کے بعد کی زندگی کے بارے میں نہیں جاننا ، مجھے بہت دکھ ہوتا ہے کہ آپ مرجاتے ہیں ، وہ انجام ہے اور کچھ نہیں ۔

      یہ بھی پڑھیں : سیف علی خان کی اہلیہ کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے تیمور کو لے کر کہہ دی ایسی بات، جان کر رہ جائیں گے حیران

      بھوت پولیس میں کام کرنے سے متعلق سوال پر سیف کہتے ہیں کہ جب آپ کوئی کہانی سنتے ہیں یا اسکرپٹ پڑھتے ہیں تو پھر فلم کے مناظر آپ کے ذہن میں ابھر کر آنے لگتے ہیں۔

      سیف علی خان نے کہا کہ یہ میرے لئے اب تک کی پڑھی گئی بہتر اسٹوریز میں سے ایک ہے ، مجھے لگتا ہے کہ فلم کی کہانی میں لوگوں کی امید سے کہیں زیادہ گہرائی ہے اور یہ سچ میں ایک دلچسپ فلم ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: