உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sara Ali Khan کے سیکورٹی گارڈ نے کردی ایسی حرکت ، اداکارہ کو سب کے سامنے مانگنی پڑگئی معافی

    Sara Ali Khan کے سیکورٹی گارڈ نے کردی ایسی حرکت ، اداکارہ کو سب کے سامنے مانگنی پڑی معافی ۔ تصویر : ویرل بھیانی ۔

    Sara Ali Khan کے سیکورٹی گارڈ نے کردی ایسی حرکت ، اداکارہ کو سب کے سامنے مانگنی پڑی معافی ۔ تصویر : ویرل بھیانی ۔

    سارا علی خان (Sara Ali Khan) کے سیکورٹی گارڈ نے کچھ ایسی حرکت کردی کہ خود سارا کو اس کیلئے معافی مانگنی پڑگئی ۔ سارا کے سب کے سامنے اس طرح معافی مانگنے کی بات ان کے فینس کو کافی پسند آئی ہے اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس انداز کی جم کر تعریف بھی ہورہی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ ستاروں کے سیکورٹی گارڈ اکثر سرخیوں میں آجاتے ہیں ۔ خواہ سلمان خان کا باڈی گارڈ شیرا ہو یا پھر شاہ رخ خان کا باڈی گارڈ روی ، لیکن پیر کو سارا علی خان کے سیکورٹی گارڈ نے کچھ ایسی حرکت کردی کہ خود سارا کو اس کیلئے معافی مانگنی پڑگئی ۔ سارا کے سب کے سامنے اس طرح معافی مانگنے کی بات ان کے فینس کو کافی پسند آئی ہے اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کے اس انداز کی جم کر تعریف بھی ہورہی ہے ۔ اس پورے واقعہ کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے ۔

      دراصل پیر کو سارا علی خان اپنے آنے والی فلم اترنگی رے کا پہلا گانا چکاچک کے لانچ پر پہنچیں ۔ اس گانے میں سارا زبردست انداز میں ساڑی پہن کر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔ اس لانچ کے موقع پر سارا علی خان پروگرام میں کافی ڈانس اور مستی کرتی نظر آئیں ۔ اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایونٹ ختم ہونے کے بعد سارا اپنی کار کے پاس سے جارہی تھیں اور وہ آس پاس کھڑے میڈیا والوں سے پوچھ رہی تھی، کدھر ہے ، کدھر ہے ، جس کو گرایا ۔ سبھی لوگ انہیں بتانے لگے تبھی سارا کہتی ہیں کہ جس کو گرایا وہ چلے گئے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)





      اس کے بعد سارا اپنے سیکورٹی گارڈ کو سمجھاتی ہیں ۔ آپ پلیز کسی کو دھکا مت دو ، پلیز ایسا مت کرو ، اس کے بعد سارا نے سبھی سے گارڈ کی طرف سے معافی مانگی ۔ سارا کی اس بات کی کافی تعریف کی جارہی ہے ۔ کئی لوگ اداکارہ کو سویٹ کہہ رہے ہیں ۔

      بتادیں کہ سارا علی خان اترنگی رے میں دھنش اور اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی ۔ اس فلم میں سارا ایک بہاری لڑکی بنی ہیں ، جس کی تمل لڑکے دھنش سے زبردستی شادی کردی جاتی ہے ۔

      فلم کے ریلیز ہوئے پہلے گانے میں سارا علی خان اپنے ہی شوہر یعنی دھنش کی شادی میں مزیدار ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں ۔
      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: