உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سارا علی خان کو ہوئی پیسوں کی تنگی! سڑک پر گا رہی ہیں گانا، بھارتی سنگھ کے ساتھ اس حال میں آئیں نظر، Video وائرل

    سارا علی خان کو ہوئی پیسوں کی تنگی! سڑک پر گا رہی ہیں گانا، بھارتی سنگھ کے ساتھ اس حال میں آئیں نظر، Video وائرل ۔ تصویر : ویڈیو اسکرین شارٹ ۔

    سارا علی خان کو ہوئی پیسوں کی تنگی! سڑک پر گا رہی ہیں گانا، بھارتی سنگھ کے ساتھ اس حال میں آئیں نظر، Video وائرل ۔ تصویر : ویڈیو اسکرین شارٹ ۔

    Sara Ali Khan Sings Ye Kaali Kaali Aankhein to Earn Money: بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان ان دنوں سڑکوں پر گانا گا رہی ہیں۔ لوگوں کو آٹو گراف دے رہی ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی کھینچوارہی ہیں ۔ لیکن وہ یہ سب مفت میں نہیں کر رہی ہیں ، بلکہ اس کے لیے وہ پیسے بھی لے رہی ہے۔

    • Share this:
      ممبی : بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان ان دنوں سڑکوں پر گانا گا رہی ہیں۔ لوگوں کو آٹو گراف دے رہی ہیں اور ان کے ساتھ سیلفی کھینچوارہی ہیں ۔ لیکن وہ یہ سب مفت میں نہیں کر رہی ہیں ، بلکہ اس کے لیے وہ پیسے بھی لے رہی ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اتنے بڑے گھرانے کی لڑکی اور مشہور اداکارہ چند روپے کے لیے ایسا کیوں کر رہی ہے؟ تو بتا دیں کہ وہ یہ کام فرح خان کے کہنے پر کر رہی ہیں۔ وہ سارا سے یہ سب کروا رہی ہیں اور وہ خود ایک کمرے میں بیٹھی ہیں ۔ اس سے پہلے کہ آپ اپنے دماغ کا گھوڑا دوڑائیں، ہم آپ کو بتادیں کہ یہ سب بھارتی سنگھ، ہرش لمباچیا کے گیم شو 'دی خطرہ خطرہ شو' کے ایک ٹاسک کا حصہ ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : سیف علی خان کی بیٹی سارا علی خان نے ملٹی کلر شارٹ ڈریس میں دکھایا انتہائی بولڈ انداز، فینس کے اڑگئے ہوش، کہا: 'یقین نہیں ہورہا'


      دراصل فرح خان اور بھارتی کا مذاق بنانے کے بعد ہرش لمباچیا نے سارا علی خان سے کہا کہ اگر وہ شو کی مالکن ہونے کا دعویٰ کر رہی ہیں ، تو انہیں کچھ ٹاسک کرنے ہوں گے۔ پھر فرح نے ٹاسک دیا اور کہا کہ کچھ پیسے کما کر لائیں۔ اس کے بعد بھارتی ان کا ساتھ نبھانے کے لیے سڑکوں پر نکل گئیں ۔ باہر نکل کر بھارتی نے سارا سے پوچھا کہ وہ پہلے کیا کرنا چاہیں گی۔ اس پر سارا نے سوچا کہ اگر وہ کسی جگہ کی صفائی کرنے کی سوچیں گی تو وہ زیادہ ہوجائے گا ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by @mixxsongss (@mixxsongss)





      بھارتی نے بھی مذاق میں کہا کہ اس میں کافی وقت لگ جائے گا اور انہیں ہی ساری فلمیں کرنی ہوں گی۔ اس کے بعد وقت گزر رہا تھا ، چلاتے ہوئے سارا نے سڑک پر جا رہے لوگوں سے کہا: 'ہیلو، پلیز پیسے دے کر سیلفی کھینچوالو کوئی ۔' یہ سن کر دو لوگ آئے اور 20 روپے کی پیشکش کی۔ لیکن سارا نے انکار کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے ایک رکشہ والے کو روکا ، لیکن اس نے پوچھا کہ وہ ان کو پیسے کیسے دے سکتا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ممبر پارلیمنٹ اور اداکارہ نصرت جہاں نے کرایا بولڈ فوٹو شوٹ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات


      آخر کار سارا اور بھارتی کو ایک ایسا شخص ملا ، جس نے سارا علی خان کے ساتھ سیلفی کے لیے 100 روپے ادا دئے ۔ جب وہ آگے بڑھیں تو دوسرے نے سارا کو 500 روپے کی پیشکش کی ، لیکن یہاں سارا سیلفی نہیں لینی تھی بلکہ اس شخص کے لیے گانا گانا تھا۔ ایسے میں سارا نے کاجول اور شاہ رخ خان کی فلم کا گانا 'یہ کالی-کالی آنکھیں' گایا۔ پھر انہیں بائیک رائیڈ پر بھی جانا تھا ۔ چنانچہ ایک بائیکر سے لفٹ لی اور سیدھا شو کے سیٹ پر پہنچ گئیں ۔

      بتادیں کہ سارا علی خان آنند ایل رائے کی فلم ’اترنگی رے‘ میں نظر آئی تھیں۔ انہوں نے فلم میں اکشے کمار اور دھنش کے ساتھ کام کیا تھا ۔ فلم میں دھنش نے ان کے عاشق کا کردار ادا کیا تھا جبکہ اکشے والد کے کردار میں نظر آئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: