உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے طلاق پر بیٹی سارا علی خان نے کیا بڑا انکشاف، جان کر رہ جائیں گے حیران

    سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے طلاق پر بیٹی سارا علی خان نے کیا بڑا انکشاف، جان کر رہ جائیں گے حیران تصویر : @saraalikhan95/Instagram

    سیف علی خان اور امرتا سنگھ کے طلاق پر بیٹی سارا علی خان نے کیا بڑا انکشاف، جان کر رہ جائیں گے حیران تصویر : @saraalikhan95/Instagram

    بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان (Sara Ali Khan) نے ایک مرتبہ پھر اپنے والدین کے طلاق (Saif Amrita Divorce) کے بارے میں بات کی اور کہا کہ میری ماں ، جو مجھے نہیں لگتا کہ دس سال میں ہنسی تھیں ، اچانک ہنسنے لگی تھیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : سارا علی خان نو سال کی تھیں ، جب ان کے والدین امرتا سنگھ اور سیف علی خان کے راستے الگ ہوگئے ۔ سارا علی خان کے علاوہ امرتا اور سیف کا ایک بیٹا ابراہیم علی خان بھی ہیں ، جو فی الحال بالی ووڈ سے دوری بنائے ہوئے ہیں ۔ اکثر سارا علی خان کو اپنے والدین یعنی سیف اور امرتا کے رشتے پر بات کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے ۔ اب سارا نے ایک مرتبہ پھر اپنے والدین کے طلاق کے بارے میں بات کی اور کہا کہ میری ماں ، جو مجھے نہیں لگتا کہ دس سال میں ہنسی تھیں ، اچانک ہنسنے لگی تھیں ۔

      سارا علی خان نے ایک انٹرویو میں بات چیت کے دوران کہا کہ میں ہمیشہ سے ہی اپنی عمر کے دیگر لوگوں کے موازنہ میں تھوڑا زیادہ میچیور رہی ہوں اور نو سال کی عمر میں بھی ، مجھے لگتا ہے کہ میں یہ سمجھنے کیلئے کافی میچیور تھی کہ ہمارے گھر میں ایک ساتھ رہنے والے یہ دو لوگ خوش نہیں تھے اور جب وہ الگ الگ رہنے لگے تو زیادہ خوش رہنے لگے ۔

      مثال کیلئے میری ماں ، جو مجھے نہیں لگتا کہ دس سالوں میں ہنسی تھیں ، اچانک خوش ، خوبصورت اور پرجوش رہنے لگی تھیں ، جیسے کہ انہیں ہونا چاہئے تھا ۔ اگر دو الگ گھروں میں رہ کر خوش ہیں تو میں دکھی کیوں ہوں گی ، میرے والدین الگ الگ رہ کر خوش ہیں تو میں بھی خوش ہوں ۔

      تصویر : @saraalikhan95/Instagram
      تصویر : @saraalikhan95/Instagram


      وہ مزید کہتی ہیں کہ تو مجھے نہیں لگتا کہ یہ بالکل بھی مشکل تھا ۔ وہ دونوں آج الگ الگ رہتے ہوئے بہت زیادہ خوش ہیں اور بہت زیادہ مثبت بھی ہیں ، جو وہ ساتھ رہتے ہوئے نہیں تھے ۔ میں اپنی ماں کو ہنستے ، مذاق کرتے اور خوش ہوتے دیکھتی ہوں ، جو کہ میں نے انہیں سالوں نہیں دیکھا تھا ۔ انہیں پھر سے اس طرح دیکھنا میرے کیلئے ایک خوشگوار تجربہ تھا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: