ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سارا علی خان نے شئیر کی اب تک کی سب سے بولڈ بکنی فوٹو، بھائی کے ساتھ آئیں نظر

گزشتہ دنوں سارا اپنی ایک دوست کے ساتھ کیرالہ گھومنے نکلی تھیں وہیں اب وہ ان دنوں اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔

  • Share this:
سارا علی خان نے شئیر کی اب تک کی سب سے بولڈ بکنی فوٹو، بھائی کے ساتھ آئیں نظر
سارا علی خان نے شئیر کی بکنی فوٹو

ممبئی۔ انتہائی کم وقت میں بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بنانے والی اداکارہ سارا علی خان ان دنوں اپنی نجی زندگی کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ کام کے بعد ان دنوں سارا چھٹیاں مناتی دکھائی دے رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں سارا اپنی ایک دوست کے ساتھ کیرالہ گھومنے نکلی تھیں وہیں اب وہ ان دنوں اپنے بھائی ابراہیم علی خان کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیاں منا رہی ہیں۔ یہاں سے سارا اپنی کئی تصویریں شئیر کرتی نظر آ رہی ہیں۔ حال ہی میں وہ اپنے بھائی کے ساتھ پول میں تیرتی نظر آئیں۔ اس دوران انہوں نے اپنی اب تک کی سب سے بولڈ بکنی فوٹوز شئیر کی ہیں۔


سارا علی خان اپنی فیملی کے ساتھ مالدیپ میں چھٹیوں کا بھرپور مزہ لے رہی ہیں۔ یہاں سے وہ اپنے آفیشیل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر آئے دن کوئی نہ کوئی سنسی خیز تصویر شئیر کر رہی ہیں۔ وہیں، حال ہی میں سارا اپنے بھائی ابراہیم کے ساتھ پول میں انجوائے کرتی نظر آئیں۔ اس دوران وہ بلو۔ ریڈ اسٹرائپ والی بکنی میں نظر آئیں۔ پول میں سارا نے اپنے بھائی کے ساتھ تو پوز دیا ہے، اس کے ساتھ ہی وہ اپنے چہرے کو ڈھک کر بکنی میں بیحد ہاٹ پوز بھی دیتی دکھائی دیں۔ سارا کی یہ بکنی فوٹوز سوشل میڈیا پر مسلسل وائرل ہو رہی ہیں۔


بھائی کے ساتھ پول میں سارا علی خان


بات کریں ان کے کیرئیر کی تو یہ سال ان کے لئے کافی مصروف رہنے والا ہے۔ 2019 میں سارا نے کوئی فلم نہیں کی لیکن اب 2020 میں ان کی دو بڑی فلمیں آ رہی ہیں۔ ایک ہے امتیاز علی کی فلم ’ لو آج کل 2 ‘ جس میں وہ کارتک آرین کے ساتھ رومانس کرتی نظر آئیں گی۔ وہیں دوسری ہے ڈیوڈ دھون کی ’ قلی نمبر 1‘۔ اس فلم میں وہ ورون دھون کے بالمقابل نظر آئیں گی۔
First published: Jan 04, 2020 10:16 AM IST