ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کیوں خود کو بے حد خوش قسمت مانتی ہیں سارہ علی خان؟ اداکارہ نے بتائی یہ وجہ

اپنے چھوٹے کیریئر میں سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے کئی بڑے اداکار اور ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ابھیشیک کپور، روہت شیٹی، امتیاز علی جیسے کئی ڈائریکٹروں کے ساتھ سارہ علی خان کام کرچکی ہیں۔ جلد ہی وہ ڈیوڈ دھون کی فلم کلی نمبر-1 (Coolie No.1) میں نظر آنے والی ہیں، جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔

  • Share this:
کیوں خود کو بے حد خوش قسمت مانتی ہیں سارہ علی خان؟ اداکارہ نے بتائی یہ وجہ
کیوں خود کو بے حد خوش قسمت مانتی ہیں سارہ علی خان؟ اداکارہ نے بتائی یہ وجہ

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ سارہ علی خان (Sara Ali Khan) نے کم وقت میں بالی ووڈ میں بڑی جگہ بنا لی ہے۔ اسٹار کڈ ہونے کے باوجود سارہ علی خان نے اپنی اداکاری اور گلیمرس انداز سے فلموں میں بڑا مقام حاصل کیا ہے۔ 2018 میں سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ کیدار ناتھ سے شروع ہوا سارہ علی خان کا سفر جاری ہے۔ اپنے چھوٹے کیریئر میں سارہ علی خان نے کئی بڑے اداکارہ اور ڈائریکٹروں کے ساتھ کام کیا ہے۔ ابھیشیک کپور، روہت شیٹی، امتیازعلی جیسے کئی ڈائریکٹروں کے ساتھ سارہ علی خان کام کرچکی ہیں۔ جلد ہی وہ ڈیوڈ دھون کی فلم کلی نمبر-1 میں نظر آنے والی ہیں، جو اس سال کے آخر میں ریلیز ہوگی۔ یہ فلم 1995 میں ریلیز ہوئی گووندا اور کرشمہ کپور کی فلم کلی نمبر-1 کا ریمیک ہے۔




 





View this post on Instagram





 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)






سارہ علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر اور بڑے بڑے ڈائریکٹر اور اداکار کے ساتھ کام کرنے پر بیان دیتے ہوئے کہا- ’میں خود کو بہت خوش قسمت محسوس کرتی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ فلمیں ڈائریکٹروں کا ایک ذریعہ ہے، جس سے وہ اپنی بات کہہ سکیں۔ کوئی اداکار اپنے ڈائریکٹر سے ہی جانا جاتا ہے، میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے کئی عظیم اور باصلاحیت ہدایت کار کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے’۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95)






سارہ علی خان نے کہا- ’میں بہت شکر گزار ہوں کہ اور امید کرتی ہوں کہ آگے بھی مجھے کریئٹیو لوگوں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملتا رہے گا‘۔ کلی نمبر-1 کے بعد سارہ علی خان کی اترنگی رے فلم آنے والی ہیں، جس میں وہ اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ فلم کو آنند ایل رائے ڈائریکٹر کر رہے ہیں’۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 17, 2020 07:31 PM IST