سارہ علی خان اور شہناز گل پردے کے پیچھے چھپ کر رہی تھیں یہ حرکت، وائرل ہوا ویڈیو تو لوگ رہ گئے حیران
حال ہی میں شہناز گل کے چیٹ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سارہ علی خان Sara Ali Khan نے شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں کو مستی بھرے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں شہناز گل کے چیٹ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سارہ علی خان Sara Ali Khan نے شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں کو مستی بھرے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
نئی دہلی: سارہ علی خان اپنے خوبصورت انداز اور بہترین اداکاری کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر بھی کافی ایکٹو رہتی ہیں اور تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی زندگی کے بارے میں بتاتی رہتی ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں شہناز گل کے چیٹ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سارہ علی خان Sara Ali Khan نے شیئر کی ہے جس میں دونوں اداکاراؤں کو مستی بھرے انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
سارہ نے ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں شہناز ان کے ساتھ 'ناک ناک' کا گیم کھیلتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو میں اداکارہ پردے کے پیچھے کھڑی ہیں اور چترانگدا سنگھ کا گانا 'کنڈی مت کھڑکاؤ راجہ سیدھے اندر آؤ راجا' گا رہی ہیں۔ اس کے بعد شہناز اور سارہ پردے کے پیچھے چلی جاتی ہیں اور باقی سب کچھ ناظرین کے تصور پر چھوڑ دیتی ہیں۔
جب سارہ پردے سے باہر آتی ہیں تو کہتی ہیں، 'گرمی کچھ زیادہ نہیں بڑھ گئی، چترانگدا میڈم کے گانے پر '۔ شہناز کہتی ہیں، 'میری لپ اسٹک گئی' ویڈیو پر ہزاروں لائکس آ چکے ہیں اور مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں۔
بتادیں کہ سارہ علی خان ان دنوں اپنی فلم 'گیس لائٹ' کی تشہیر میں مصروف ہیں جس میں چترانگدا سنگھ کا بھی خاص کردار ہے۔ یہ فلم 31 مارچ سے ہاٹ اسٹار پر نشر ہونے لگے گی۔ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے منالی سفر کی کچھ خوبصورت جھلکیاں دکھائی تھیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔