ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ، ممبئی – پونے ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرائی کار

بتایا جارہا ہے کہ ہائی وے پر شبانہ اعظم کی گاڑی اور ایک ٹرک میں تصادم ہوگیا ، جس میں انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں ۔ حادثہ کے وقت کار میں جاوید اختر بھی سوار تھے ، لیکن انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئی ہیں ۔

  • Share this:
مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی حادثہ میں سنگین طور پر زخمی ، ممبئی – پونے ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرائی کار
مشہور اداکارہ شبانہ اعظمی حادثہ میں سنگین طور پر زخمی

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی ایک کار حادثہ میں بری طرح زخمی ہوگئی ہیں ۔ نیوز 18 کو ملی جانکاری کے مطابق شبانہ اعظمی کی کار ممبئی – پونے ہائی وے پر کولہا پور ٹول کے پاس حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ ہائی وے پر شبانہ اعظم کی گاڑی اور ایک ٹرک میں تصادم ہوگیا ، جس میں انہیں کافی چوٹیں آئی ہیں ۔



نیوز ایجنسی اے این آئی کے ٹویٹ کے مطابق حادثہ کے وقت کار میں جاوید اختر بھی سوار تھے ، لیکن انہیں زیادہ چوٹیں نہیں آئی ہیں ۔ حادثہ میں شبانہ اعظمی کا ہاتھ اور پاوں بری طرح زخمی ہوگیا ہے ۔



حادثے کے بعد سامنے آئی تصویروں میں شبانہ اعظمی بیہوشی کی حالت میں لیٹی نظر آرہی ہیں ۔ وہیں ایک دوسری تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کی کار کے اگلے حصہ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے ۔

حادثہ کا شکار ہوئی شبانہ اعظمی کی کار
حادثہ کا شکار ہوئی شبانہ اعظمی کی کار


شبانہ اعظمی کی کار کی حالت کو دیکھ کر ایسا بتایا جارہا ہے کہ یہ ایک بھیانک سڑک حادثہ تھا ۔ حادثہ کے بعد آئی ایک دیگر تصویر میں شبانہ اعظمی کے چہرے پر سوجن دکھائی دے رہی ہے ۔ شبانہ اعظمی کو پنویل کے ایم جی ایس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے ۔



قابل ذکر ہے کہ شبانہ اعظمی کو ان کی شاندار اداکاری کیلئے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 130 سے زیادہ فلموں میں اداکاری کی ہے ۔ وہ نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ ہیں ۔
First published: Jan 18, 2020 05:53 PM IST