ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

منگنی کے 4 سال بعد ہونی تھی شمع سکندرکی ڈیسٹنیشن ویڈنگ، کورونا کی وجہ سے کردی ملتوی

شمع سکندر اور جیمس ملران نے سال 2016 میں منگنی کی تھی۔ لاک ڈاون (lockdown) سے پہلے اداکارہ شمع سکندر (Shama Sikander) اور ان کے منگیتر جیمس ملران (James Milliron) شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔

  • Share this:
منگنی کے 4 سال بعد ہونی تھی شمع سکندرکی ڈیسٹنیشن ویڈنگ، کورونا کی وجہ سے کردی ملتوی
منگنی کے 4 سال بعد ہونی تھی شمع سکندرکی ڈیسٹنیشن ویڈنگ

ممبئی: کورونا وائرس (Coronavirus) بن کر پوری دنیا میں تہس نہس کر رکھی ہے، جسے صدیوں تک یاد کیا جائے گا۔ ہندوستان میں مسلسل کورونا وائرس کے معاملے بڑھتے جارہے ہیں۔ کام دھندے بند ہیں، یہاں تک کہ لوگوں کو اپنے ضروری کام بھی فی الحال کینسل کرنے پڑ رہے ہیں۔ سال 2020 میں کئی شخصیات شادی کرنے جارہے تھے، لیکن کورونا نے سبھی کی آنے والی خوشیوں کو انتظار میں تبدیل کردیا ہے۔ ٹی وی اور فلم اداکار شمع سکندر (Shama Sikander) بھی اپنے منگیتر جیمس ملران (James Milliron) کے ساتھ پھیرے لینے والی تھیں، لیکن انہوں نے بھی کورونا کے ڈر سے اپنی شادی کو موخر کردیا ہے۔


لاک ڈاون (lockdown) سے پہلے اداکارہ شمع سکندر (Shama Sikander) اور ان کے منگیتر جیمس ملران (James Milliron) شادی کی تیاریاں کر رہے تھے۔ دونوں کی شادی ستمبر میں ہونا طے تھا، لیکن اس امریکن بزنس مین کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھنے کے لئے ابھی شمع سکندر کو اور انتظار کرنا ہوگا۔ کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے مجبوراً انہیں اپنی شادی کو ملتوی کرنا پڑا۔

شمع سکندر اور جیمس ملران نے سال 2016 میں منگنی کی تھی۔ شمع سکندر نے بتایا، ’ہماری ستمبر کے آخر میں ڈیسٹنیشن ویڈنگ کرنے کا منصوبہ تھا اور شادی کی جگہ وغیرہ بھی تقریباً فائنل ہو ہی چکی تھی، لیکن جب دنیا میں اس مہاماری نے دستک دی تو پھر ساری تیاریاں رکھی کی رکھی رہ گئیں۔ ہم دونوں کی ہی فیملی اس اہم دن کی تیاریاں پورے زور وشور سے کر رہے تھے۔


شمع سکندر اور جیمس ملران نے سال 2016 میں منگنی کی تھی۔ تصویر: انسٹاگرام۔
شمع سکندر اور جیمس ملران نے سال 2016 میں منگنی کی تھی۔ تصویر: انسٹاگرام۔


جیمس کی فیملی میں بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، ’جیمس کی فیملی کہیں باہر آتی جاتی نہیں ہے۔ اس لئے اس کے پاس پاسپورٹ بھی نہیں تھا۔ ہم نے ان کے پاسپورٹ کے لئے کاغذی کارروائی شروع کی، لیکن فی الحال اس کام کو بھی روک دیا گیا ہے’۔ شمع سکندر نے کہا کہ ٹرویولنگ کے لئے اب یہ بالکل صحیح وقت نہیں ہے۔ جیمس تو میرے ساتھ ممبئی میں ہی ہیں، لیکن اب ہمیں ان کے والدین کی فکر ستا رہی ہے۔ واضح رہے کہ تقریباً 6 سال پہلے شمع بایوپولر ڈس آرڈر (ایک طرح کی ذہنی بیماری) کا شکار ہوگئی تھیں۔ اس بیماری سے تنگ آکر ایک بار انہوں نے سوسائڈ کی کوشش بھی کی تھی۔ حالانکہ، دوستوں اور فیملی کی مدد سے وہ اس بیماری سے ابھری اور اب فٹ رہنے کے لئے مستقل ایکسرسائز کرتی ہیں۔

 


First published: May 23, 2020 12:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading