உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    طویل علالت کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شمی آنٹی کا انتقال

    شمی بالی وڈ میں شمی آنٹی کے نام سے مشہور تھیں۔ : فوٹو یو این آئی۔

    شمی بالی وڈ میں شمی آنٹی کے نام سے مشہور تھیں۔ : فوٹو یو این آئی۔

    ممبئی۔ بالی ووڈ کی بزرگ اداکارہ شمی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کی تھیں۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      ممبئی۔ بالی ووڈ کی بزرگ اداکارہ شمی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ وہ 89 برس کی تھیں۔ پیر کی شب رات تقریباً ایک بجے انہوں نے داعی اجل کو لبیک کہا۔

      بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے ان کے انتقال کی ٹویٹ پر اطلاع دیتے ہوئے رنج وغم  کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ بہترین اداکارہ اور پرفارمر اب ہمارے درمیان نہیں رہیں۔ وہ کافی وقت سے بیمار تھیں۔ آہستہ آہستہ سبھی جا رہے ہیں۔


      شمی بالی وڈ میں شمی آنٹی کے نام سے مشہور تھیں۔ انہوں نے کافی فلموں میں کریکٹر کردار ادا کئے۔

      First published: