90کی دہائی میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی ایکٹریس شلپا شروڈکر نے اس لئے چھوڑا تھا بالی ووڈ، اب نظر آتی ہیں ایسی۔۔۔
شلپا شیروڈکر۔
آپ کو بتادیں کہ شلپا شروڈکر گووندا کی سپرہٹ فلم آنکھیں میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کریئر میں گوپی کشن بیوفا صنم، کشن کنہیا جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔
بالی ووڈ کی اس شاندار دنیا میں ہر سال نئے فنکار بالی ووڈ میں کچھ بڑا کرنے کا خواب لے کر آتے ہیں لیکن آج ہم بات کرتے ہیں بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ کی جس نے 90 کی دہائی میں کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ ایک سے زیادہ ہٹ فلمیں دیں۔ بالی ووڈ کے کئی سوپر اسٹارز کے ساتھ بھی کام کیا۔ وہ اداکارہ کوئی اور نہیں بلکہ شلپا شروڈکر ہیں۔
80-90 کی دہائی کی مشہور اداکارہ شلپا شروڈکر نے لگاتار ہٹ فلموں میں کام کرنے کے بعد اچانک انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا۔ اس کے بعد شلپا شروڈکر نے کئی سالوں بعد ٹی وی ڈیبیو کیا۔ اداکارہ نے کئی ٹی وی سیریلز اور شوز میں بھی کام کیا۔ اس کے بعد وہ ایک بار پھر انڈسٹری سے دور ہوگئیں۔ شلپا شروڈکر اپنے وقت کی معروف اداکارہ رہی ہیں۔ اس وقت شلپا کروڑوں دلوں پر راج کرتی تھیں۔
آج بھی بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ تجسس موجود ہے کہ اپنے دور کی یہ مشہور اداکارہ آج کہاں ہے؟ اور آخر وہ کیا وجہ تھی جس کی وجہ سے شلپا نے اچانک انڈسٹری کو الوداع کہہ دیا؟ دراصل، شلپا شروڈکر نے سال 2000 میں برطانیہ میں رہنے والے ایک بڑے بینکر اپریش رنجیت سے شادی کی تھی۔ اس شادی کے بعد شلپا نے اپنا سارا وقت گھر والوں کو دینا ہی بہتر سمجھا۔ یہی وجہ تھی کہ شلپا نے انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
آپ کو بتادیں کہ شلپا شروڈکر گووندا کی سپرہٹ فلم آنکھیں میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے کریئر میں گوپی کشن بیوفا صنم، کشن کنہیا جیسی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔