بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی رلیز ہوئی فلم ’استری‘ اور ’بتی گل میٹر چالو‘ کو لے کر خبروں میں ہیں۔ فلم کی رلیز کے بعد شردھا کپور نے مشہور ویب سائٹ لائو ہندوستان سے خاص بات چیت کی ہے۔ جہاں انہوں نے اپنے گھر کے بجلی کے بل کو لے کر کئی باتیں کہی ہیں۔ شردھا نے بتایا کہ میرے گھر کا بجلی بل 70 سے 80 ہزار روپیے آتا ہے۔ شردھا نے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس بل میں اپنا حصہ بھی دیتی ہیں۔ جی ہاں شردھا کپور نے اس بات کا حق اپنے والد شکتی کپور سے لڑکر لیا ہے۔ شردھا کپور ممبئی کے جوہو علاقہ کے اپنے بنگلہ میں اپنے والدین اور بھائیوں کے ساتھ رہتی ہیں۔
شردھا کپور کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو وہ بہت جلد اپنے کریئر کی سب سے بڑی فلم ’ساہو‘ میں نظر آئیں گے اس فلم میں ان کے ساتھ باہوبلی سے مقبول ہوئے اداکار پرابھاس نظر آئیں گے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔