ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کینسر سے متاثرسونالی بیندرے نے اپنے بیٹے کے نام لکھا یہ جذباتی خط

سونالی بیندرے نے اپنے بیٹے کے نام لکھا جذباتی خط

  • Share this:
کینسر سے متاثرسونالی بیندرے نے اپنے بیٹے کے نام لکھا یہ جذباتی خط
بچے کے ساتھ سونالی بندرے کی سیلفی : تصویر: انسٹاگرام۔

بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے چونکانے والا انکشاف کیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ  کرکے بتایا کہ وہ کینسر سے متاثر ہیں اور نیو یارک میں علاج کروا رہی ہیں۔اس پر سونالی نے ایک خط کے ذریعے اپنی حالت بیاں کی ۔


وہیں آج انہوں نے ایک بار پھر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنے بیٹے رنویر کے نام ایک جذباتی خط شیئر کیا۔اپنے بیٹے رنویر کے ساتھ ایک تصوری پوسٹ کرتے ہوئے سونالی نے لکھ۔ " 12 سال، 11 مہینے اور 8 دن پہلے جس لمحہ اس کی پیدائش ہوئی تب ہی میرے پیارے بیٹے رنویر نے میرا دل اپنے نام کر لیا تھا۔اس کے بعد میری اور گولڈی کی زندگی میں رنویر کی خوشی اور دیکھ بھال ہی اہم رہی لیکن جب کینسر نے میری زندگی میں قدم رکھا تو اس وقت ہماری سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ہم رنویر کو اس بارے میں کیسے بتائیں گے۔


جتنی ہم اس کی فکر کرتے ہیں اتنا ہی یہ بھی چاہتے تھے کہ اسے ساری حقیقت بتائی جائے۔ہم نےہمیشہ اسے ہر بات بتائی اور اس نے بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ ہر بات کو سنا اور سمجھا۔اس کی اسی بات نے مجھ  میں نئی طاقت بھر دی اور اب وہ کئی مرتبہ پیرینٹ کی طرح برتاؤ کرتا ہے، وہ بتاتا ہے کہ کیا کرنا صحیح ہے اور کیا غلط۔




From the moment he was born 12 years, 11 months and 8 days ago, my amazing @rockbehl took ownership of my heart. From then on, his happiness and wellbeing have been the centre of anything @goldiebehl and I ever did. And so, when the Big C reared its ugly head, our biggest dilemma was what and how we were going to tell him. As much as we wanted to protect him, we knew it was important to tell him the full facts. We’ve always been open and honest with him and this time it wasn’t going to be different. He took the news so maturely… and instantly became a source of strength and positivity for me. In some situations now, he even reverses roles and takes on being the parent, reminding me of things I need to do! I believe that it’s imperative to keep kids involved in a situation like this. They are a lot more resilient than we give them credit for. It’s important to spend time with them and include them, rather than make them wait on the side-lines, not being told yet instinctively knowing everything. In our effort to protect them from the pain and realities of life, we might end up doing the opposite. I’m spending time with Ranveer right now, while he’s on summer vacation. His madness and shenanigans help me #SwitchOnTheSunshine. And today, we derive strength from each other #OneDayAtATime


A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on Jul 18, 2018 at 11:29pm PDT






میں ایسا مناتی ہوں کہ ہمیں اس طرح کے حالات میں اپنے بچوں سے سب کچھ شیئر کرنا چاہئے ۔بہت ضروری ہے ان کے ساتھ وقت گزارنااور انہیں اپنے ساتھ رکھنا۔لیکن ہم انہیں زندگی کی حقیقت سے اکثر دور رکھتے ہیں ۔ایسی باتیں چھپاتے رہتے ہیں ۔ایسے میں جب ان دنوں رنویر کی گرمیوں کی چھٹیاں ہیں تو میں اس کے ساتھ ہوں اس کی شیطانیاں اور نٹ کھٹ پن میرا دھیان بانٹتا ہے اور ایسے ہم ایک دوسرے سے طاقت لے رہے ہیں۔
First published: Jul 19, 2018 06:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading