உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر آنند آہوجا کے ساتھ کوارنٹائن میں ہیں سونم کپور، بولیں- ہم ایک دوسرے کو زیادہ دیکھ نہیں پاتے

    شوہر آنند آہوجا کے ساتھ کوارنٹائن میں ہیں سونم کپور

    شوہر آنند آہوجا کے ساتھ کوارنٹائن میں ہیں سونم کپور

    سونم کپور (Sonam Kapoor) نے بتایا کہ گھر پر رہتے ہوئے بھی انہیں اپنے شوہر آنند آہوجا (Anand Ahuja) سے دور رہنا پڑتا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور (Sonam Kapoor) ان دنوں اپنے شوہر آنند آہوجا (Anand Ahuja) کے ساتھ کوالٹی فیملی ٹائم گزار رہی ہیں۔ سونم کپور اپنے مداحوں کے ساتھ منسلک رہنے کےلئے سوشل میڈیا (Social Media) پر کافی سرگرم ہیں اور وہ اکثر اپنے شوہر کے ساتھ لی گئی خوبصورت سیلفی شیئر کرتی دکھائی دے جاتی ہیں۔ وہیں اب سونم کپور نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے، جسے سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ سونم کپور کا کہنا ہےکہ شوہر کے ساتھ رہتے ہوئے بھی انہیں کافی کم ہی دیکھ پاتی ہیں۔ انہوں نے اس کے پیچھے کی وجہ بھی بتائی ہے۔

      سونم کپور کے شوہر آںند آہوجا ایک بزنس مین (تاجر) ہیں۔ ان دنوں وہ باہر نہیں نکل رہے ہیں، ایسے میں ظاہر ہےکہ وہ سونم کپور کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں، لیکن حال ہی میں سونم کپور نے بتایا ہے کہ وہ دونوں ایک ساتھ زیادہ وقت نہیں گزار پاتے ہیں۔ سونم کپور نے فلم فیئر سے بات چیت میں کہا- ’مجھے بہت اچھا لگتا ہے کہ وہ ہر دو گھنٹوں میں وہاں سے آجاتے ہیں، جہاں وہ کام کر رہے ہوتے ہیں... وہ عام طور پر بغل کے کمرے میں ہی ہوتے ہیں تاکہ مجھے میری جگہ مل سکے... ہر دو گھنٹے میں وہ آکر مجھے ہائے بولتے ہیں، ہم ساتھ میں لنچ کرتے ہیں’۔

       



       




      View this post on Instagram




       

      Snapshots of Quarantine; @vegnonveg for @hypebeast .. #StayHomeSnaps #ShotOniPhone


      A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor) on






      سونم کپور مزید کہتی ہیں، ’ہم دونوں ایک دوسرے کو زیادہ دیکھ نہیں پاتے، جبکہ ہم ایسا کرسکتے ہیں کیونکہ وہ باہر ہوتے ہیں اور میں اپنے بیڈ روم میں بیٹھی ہوتی ہوں۔ ہم دن میں ایک دوسرے کو زیادہ نہیں دیکھ پاتے ہیں۔ ان کا اپنا ورک اسپیس ہے، لیکن ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ کچھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع مل جاتا ہے، جیسے ہم ساتھ میں بریک فاسٹ (ناشتہ) کرتے ہیں اور لنچ کرتے ہیں۔ انہیں صبح 8 بجے کام شروع کرنا ہوتا ہے، اس لئے وہ 5 بجے ہی اٹھ جاتے ہیں’۔ واضح رہے کہ سونم کپور گزشتہ کافی وقت سے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ کوارنٹائن میں ہیں۔ وہ لاک ڈاون اناونس ہونے کے دوران لندن سے دہلی آگئی تھیں۔ اس کے بعد کچھ ماہ دہلی میں گزارنے کے بعد وہ گزشتہ ماہ ہی ممبئی لوٹ گئی ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram




       

      Snapshots of Quarantine; @vegnonveg for @hypebeast .. #StayHomeSnaps #ShotOniPhone


      A post shared by Sonam K Ahuja (@sonamkapoor) on




      Published by:Nisar Ahmad
      First published: