உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ سمونا چکرورتی اور اروشی ڈھولکیا نے سوئمنگ پول میں ڈھایا قہر، انتہائی بولڈ انداز میں آئیں نظر

    اداکارہ سمونا چکرورتی اور اروشی ڈھولکیا نے سوئمنگ پول میں ڈھایا قہر، انتہائی بولڈ انداز میں آئیں نظر

    اداکارہ سمونا چکرورتی اور اروشی ڈھولکیا نے سوئمنگ پول میں ڈھایا قہر، انتہائی بولڈ انداز میں آئیں نظر

    دی کپل شرما شو (The Kapil Sharma Show) سے مشہور ہوئی سمونا چکرورتی (Sumona Chakravarti) نے اداکارہ اروشی ڈھولکیا کے ساتھ سوئمنگ پول کی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں ۔ ان کے ساتھ ترن راجا بھی ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      دی کپل شرما شو سے مشہور ہوئی سمونا چکرورتی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ ان کے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ملین سے زیادہ فالوورس ہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ سمونا چکرورتی کو گھومنا کافی پسند اور وہ اپنی ٹرپ سے لے کر اپنی زندگی سے وابستہ باتیں فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ اب سمونا چکرورتی نے اداکارہ اروشی ڈھولکیا کے ساتھ سوئمنگ پول کی کچھ تصیوریں شیئر کی ہیں ۔ ان کے ساتھ ترن راج بھی ہیں ۔

      سمونا چکرورتی کو فینس کا کافی پیار اس پوسٹ میں دیکھنے کو مل رہا ہے ۔ ایک یوزر نے ان کی تصویر پر لکھا : بیوٹیفل لیڈیز ۔ وہیں ایک اور یوزر نے واو بیوٹیفل لکھا ۔ جبکہ دیگر نے لو یو میم اور بیوٹیفل ڈال جیسے کمنٹس کئے ہیں ۔



      وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو سمونا چکرورتی دی کپل شرما شو میں واپس لوٹ آئی ہیں ۔ جب دی کپل شرما شو کے پرومو میں سمونا نہیں دکھیں تو افواہوں کا بازار گرم ہوگیا تھا ۔ کہا جانے لگا تھا کہ سمونا اس مرتبہ شو کا حصہ نہیں ہوں گی ، لیکن سمونا نے سونی ٹی وی کے انسٹاگرام پر شیئر ایک پرومو میں نظر آئی تھیں اور یہ واضح ہوگیا تھا کہ وہ شو میں واپس آگئی ہیں ۔



      حالانکہ اس سے پہلے ارچنا پورن سنگھ نے بتایا تھا کہ سمونا کاسٹ کا حصہ ہیں اور شو میں ان کے کیریکٹر میں ایک بڑا ٹویسٹ دکھائی دے گا ۔ انہوں نے آج تک سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا تھا کہ اگر آپ کو ایسا لگتا ہے کہ سمونا چکرورتی شو میں شامل نہیں ہیں تو جلد ہی آپ کو سرپرائز ملنے جارہا ہے ۔ شو کے اس سیزن میں بی سمونا دکھائی دیں گی ، لیکن ان کا اوتار پہلے سے بہت الگ ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: