ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اس جگہ یہ کام کر رہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی، تصویرں انٹرنیٹ پر وائرل

سنی لیونی ان دنوں راجستھان پہنچی ہوئی ہیں ان کی کچھ تصویریں انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہیں۔۔۔

  • Share this:
اس  جگہ یہ کام کر رہی ہیں بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی، تصویرں انٹرنیٹ پر وائرل
تصویر:سنی لیونی، انسٹاگرام۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے حال ہی میں اپنا یوم پیدائش منایا ہے۔ برتھ ڈے سیلیبریشن کے درمیان انہوں نے کام سے بریک نہیں لیا۔ ان دنوں وہ راجستھان پہنچی ہوئی ہیں۔ یہاں پر سنی لیونی کسی فلم نہیں بلکہ آنے والے شو کے سلسلے میں آئی ہیں۔ راجستھان سے سنی لیون کی تصویریں آئے دن وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں نیلی ڈریس والی ان کی تصویرں زبردست چرچا میں رہی تھیں۔ سنی لیونی اپنے کام کو لیکر کافی سیریس ہیں لیکن شوٹنگ کے دوران سنی لیونی اپنے کام کیلئے وقت نکال ہی لیتی ہیں۔ حالانکہ اپنے یوم پیدائش پر ویکیشن کی بجائے سنی ان دنوں راجستھان کی گرمی میں کام کر رہی ہیں۔

دراصل سنی لیون جے پور میں ان دنوں آنے والے ڈیٹنگ شو اسپلٹس ولا کی شوٹنگ کر رہی ہیں۔ وہ گزشتہ کئی سیزن سے اس شو کو ہوسٹ کر رہی ہیں۔ اس شو میں ان کے کو ہوسٹ رن وجے ہیں۔ یہ اس شو کا 12 واں سیزن ہوگا، سنی لیون کو ایم ٹی وی کے اس شو سے زبردست شہرت ملی ہے۔ اس شو پرلڑکے اور لڑکیاں اپنا رومانٹک پارٹنر منتخب کرکے ان کے ساتھ ٹاسک کرتے ہیں۔


First published: May 15, 2019 06:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading