உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کولکاتہ کے مشہور کالج کے میرٹ لسٹ میں اداکارہ سنی لیون کا نام سرفہرست، اب اٹھ رہے ہیں یہ سوال

    سنی لیونی

    کالج کا میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد ہر کوٸی اب یہی سوال کررہا ہے کے کیا سنی لیون نے یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے لٸے کوٸی درخواست دی ہے۔

    • Share this:
    ان دنوں ملک کے تعلیمی ادارے اپنی تعلیمی صورتحال کے لٸے ، طلبا کے مختلف احتجاج کے لٸے ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں لیکن کولکاتا کے اسوتوش کالج میں داخلے کے لئے بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے کے نام کے چرچے ہر ایک کی زبان پر ہے۔ کولکاتا کے مشہور اسوتوش کالج میں گریجویشن میں داخلے کے لٸے میرٹ لسٹ جاری کی گٸی ہے۔ اس فہرست میں بی اے انرز انگریزی کی فہرست میں اداکارہ سنی لیون کا نام سرفہرست ہے۔ کالج کا میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد ہر کوٸی اب یہی سوال کررہا ہے کے کیا سنی لیون نے یہاں سے تعلیم حاصل کرنے کے لٸے کوٸی درخواست دی ہے۔ ہر کوٸی یہی جاننا چاہتا ہے کے اخر ماجرا کیا ہے۔ ہم اپ کو بتاتے ہیں کے پورا واقعہ اصل میں ہے کیا۔
    کالجوں میں داخلے کے وقت چھوٹی بڑی غلطیاں ہوتی رہتی ہے لیکن جنوبی کولکاتا کے مشہورکالج اسوتوش کالج کے انگلیش ڈپارٹمنٹ کی میرٹ لسٹ دیکھ کر ہر کوٸی حیران ہے۔ میرٹ لسٹ میں پہلا نام بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کا ہے۔ جسمیں اداکارہ کی درخواست اور رول نمبر بھی موجود ہے ساتھ ہی 12ویں جماعت کے بیسٹ فور سبجیکٹ کے 400 نمبر بھی درج ہے یعنی ہر سبجیکٹ میں انہیں پورے مارکس ملے ہیں ساتھ ہی رول نمبر بھی 207777_6666 درج ہے جس نے بھی یہ لسٹ دیکھا حیران رہ گیا۔ تو کوٸی اپنی ہنسی روکنے میں ناکام رہا۔

    میرٹ لسٹ کی چرچا شہر بھر میں ۔کالج انتظامیہ سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو کالج انتظامیہ معذرت کرتے ہوٸے کہا کے ٹاٸپینگ میں غلطی ہوئی ہے۔  انگریزی کے علاوہ کمپیوٹر ساٸنس کے میرٹ لسٹ میں بھی غلطیاں پاٸی گٸی ہیں، ہم اسے درست کرنے کے ساتھ انکواٸری بھی کریں گے  لیکن اس واقعے نے یہ سوال ضرور اٹھایا ہے تعلیمی اداروں میں ہورہے آن لاٸن داخلے میں اس طرح کی غلطیوں کا خمیازہ طلبا کو بھگتنا پڑتا ہے۔
    Published by:sana Naeem
    First published: