ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ممبئی اور بہار پولیس آمنے سامنے ، جانئے کیا ہے اصل وجہ

ممبئی پولیس پر بہار پولیس نے عدم تعاون کا سنگین الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ممبئی پولیس انہیں سشانت سنگھ کیس کی جانچ میں تعاون نہیں کر رہی ہے ، جس کی وجہ سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

  • Share this:
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ممبئی اور بہار پولیس آمنے سامنے ، جانئے کیا ہے اصل وجہ
سشانت سنگھ راجپوت خودکشی کیس میں ممبئی اور بہار پولیس میں آمنے سامنے ، جانئے کیا ہے اصل وجہ

ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور فلم اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی پراسرار خودکشی کا معاملہ اب ایک معمہ بنتا جارہا ہے ۔ اداکار کی خودکشی کی جانچ میں اب ممبئی پولیس و بہار پولیس میں ٹھن گئی ہے ۔ دونوں صوبوں کی پولیس میں ان دنوں سرد جنگ جاری ہے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے بہار پولیس کے اعلی افسران کو ممبئی پہنچنے کے بعد ہی کوارنٹائن کر دیا ہے ، جس کے سبب بہار کے ڈی جی پی ناراض ہوگئے ہیں ۔ سشانت سنگھ موت کی تفتیش کر نے کیلئے ممبئی پہنچے ایس پی ونائک تیواری کو ممبئی میں 14 دنوں کیلئے کوارنٹائن کر دیا گیا ہے ۔ ایس پی تیواری گزشتہ روز ہی ممبئی پہنچے تھے ۔ انہوں نے پہلے سے ممبئی میں موجود اپنی ٹیم سے بھی میٹنگ کی تھی ، لیکن اس کے بعد انہیں کوارنٹائن کر دیا گیا ہے۔


ممبئی پولیس پر بہار پولیس نے عدم تعاون کا بھی سنگین الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ ممبئی پولیس انہیں سشانت سنگھ کیس کی جانچ میں تعاون نہیں کر رہی ہے ، جس کی وجہ سے انہیں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران نقل و حمل میں بھی انہیں دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ جبکہ سشانت سنگھ کی دوست اور سابق معشوقہ انکتا لوکھنڈے نے بہار پولیس کی مدد کی تھی اور اپنی جیگوار کار میں پولیس کو جائے وقوع سمیت دیگر مقامات پر پہنچایا تھا ۔


خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے پہلے سشانت سنگھ کی خودکشی پر اے ڈی آر یعنی حادثاتی موت کا معاملہ درج کر کے اسے پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد خودکشی قرار دیا تھا ، جس کے بعد سشانت کے والد کے کے سنگھ نے پٹنہ بہار میں ریا چکرورتی کے خلاف معاملہ درج کروایا تھا ۔ اسی معاملہ میں ریا چکرورتی سے پولیس تفتیش کرنے ممبئی پہنچی ہے ، لیکن انہیں ممبئی پولیس کی جانب سے تعاون ملنا تو دور ، خودکشی اور سشانت کے کیس سے متعلق کاغذات تک فراہم نہیں کئے جارہے ہیں ، جس پر بہار پولیس نہ صرف برہم ہے ۔ بلکہ وہ اس معاملہ میں تفتیش میں کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی ہے ۔


ایسی صورتحال میں دونوں صوبوں کی پولیس میں ٹھن گئی ہے اور سرد جنگ کا ماحول ہے ۔ بہار پولیس کے ساتھ ممبئی پولیس کا ناروا سلوک کہیں تفتیش میں رخنہ اندازی کا طریقہ تو نہیں ہے ۔ کیونکہ اس سے قبل ممبئی پولیس نے اس کو خودکشی قرار دیا تھا لیکن اب بہار پولیس نے سشانت کے بینک اکاؤنٹ سمیت کئی اہم ثبوت جمع کرنے کا بھی دعوی کیا ہے ، جس سے ممبئی پولیس کی شبیہ خراب ہونے کا شبہ صاف نظر آرہا ہے ۔ ممبئی پولیس نے اس معاملہ میں اب تک جو تفتیش کی تھی اس میں کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا تھا ۔ ریاچکر ورتی کو بھی ممبئی پولیس نے راحت دی تھی جبکہ ریا چکرورتی اس کیس میں کلیدی کردار ہے ۔ ان تمام معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے اب ممبئی پولیس خاموش ہے ۔

سشانت سنگھ کے گھر والوں نے ریا چکر ورتی کے کنبہ کو اپنے بیٹے کی موت اور خودکشی کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے جبکہ پولیس نے باقاعدہ طور پر ریا چکرورتی پر خودکشی کے لئے اکسانے ، ورغلانے اور دھوکہ دہی کئی دفعات کے تحت کیس بھی درج کیا ہے ۔ انہیں کیس کی تفتیش کیلئے بہار پولس ممبئی پہنچی ہے ۔

ششانت سنگھ کے گھر والوں نے ریا چکر ورتی کے کنبہ کو اپنے بیٹے کی موت اور خودکشی کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے ۔
ششانت سنگھ کے گھر والوں نے ریا چکر ورتی کے کنبہ کو اپنے بیٹے کی موت اور خودکشی کیلئے ذمہ دار قرار دیا ہے ۔


بی ایم سی کی بہار پولیس کے کوارنٹائن پر وضاحت

ممبئی میونسپل کارپوریشن بی ایم سی نے یہ وضاحت دی ہے کہ گوریگاؤں میں واقع کوارنٹائن سینٹر یں بہار پولیس کے اعلی افسر کو کوارنٹائن کر دیا گیا ہے  ۔ یہ کوارنٹائن وزارت داخلہ کے رہنما یانہ خطوط کی بنیاد کیا گیا ہے ۔ گوریگاؤں مغرب میں واقع ریاستی پولیس فورس ایس آر پی ایف گروپ 8 کی رہائش گاہ پر افسر کو رکھا گیا ہے ۔ بی ایم سی نے کہا کہ بیرون ملک کے شہریوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کے خطرہ کے سبب وزارت داخلہ کی گائیڈ لائنس کے تحت کوارنٹائن کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح دو اگست کو جب مذکورہ بالا افسر ممبئی پہنچے ، تو انہیں کوارنٹائن کیا گیا ۔ میونسپل کارپوریشن نے بتایا کہ بہار سے سفر کر کے ممبئی پہنچے والے افسر و دیگر پر بھی یہ گائیڈ لائنس پر عمل آوری لازمی ہے ، اس لئے کوارنٹائن کے اصول کی پاسداری کی گئی ہے اور ریاستی سرکار کو بھی اس پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی ہے ۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن نے یہ بھی واضح کیا کہ بہار پولیس کو اس سے متعلق تفصیل بتائی گئی ۔

سشانت سنگھ کی مینیجر دشا کی خودکشی بھی پراسرار

فلم اداکار سشانت سنگھ کی سابق منیجر دشا کی خودکشی بھی پراسرار ہے ، اس لئے بہار پولیس اس معاملہ کی بھی تفتیش کرے گی ، لیکن ممبئی پولیس اس معاملہ میں بھی عدم تعاون کا رویہ اختیار کر رہی ہے ، جس کی وجہ سے اب دونوں صوبوں کی پولیس میں ٹکراؤ میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ ممبئی پولیس نے اس خودکشی سے متعلق کاغذات بھی اب تک بہار پولیس کے سپرد نہیں کئے ہیں ۔ بلڈنگ سے چھلانگ لگا کر دشا نے سشانت سنگھ سے قبل ہی خودکشی کی تھی ان دونوں خودکشی میں تعلق کیا ہے ، اس کی بھی جانچ جاری ہے ۔ بہار پولیس نے ایک طرف ریا چکرورتی کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے ، جبکہ وہ کئی مشہور ہستیوں کو بھی اس کیس میں تفتیش کیلئے طلب کر سکتی ہے ، یا پھر انہیں بہار پولیس سے تعاون کرنا ہوگا ۔

ممبئی پولیس اور بہار پولیس نے رسہ کشی توجہ کا مرکز بن گئی ہے ۔ ممبئی پولیس کیا مہاراشٹر سرکار کی ہدایت پر بہار پولیس کے ساتھ عدم تعاون کا مظاہرہ کر رہی ہے ، اس پر کئی طرح کے سوالات اٹھنے لگے ہیں ۔ وہیں ممبئی پولیس کی تفتیش میں واضح تضاد بھی پایا جارہا ہے ، جبکہ بہار پولیس نے اپنی تفتیش کا مرکز ہی ریا چکرورتی کو بنالیا ہے ، لیکن ممبئی پویس نے ریا چکرورتی کو تفتیش کے بعد ہی راحت دی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 03, 2020 09:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading