உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Sushmita Sen اور روہمن شال کے Break UP کی وجہ بنا کوئی تیسرا؟ اداکارہ کے بھائی نے کھولا راز

    سشمتا سین کے بھائی نے ریلیشن شپ ٹوٹنے کی اہم وجوہات بتائی ہیں ۔  (Instagram@sushmitasen47/YouTube@World of Rajeev Sen)

    سشمتا سین کے بھائی نے ریلیشن شپ ٹوٹنے کی اہم وجوہات بتائی ہیں ۔ (Instagram@sushmitasen47/YouTube@World of Rajeev Sen)

    بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) نے حال ہی میں اپنے طویل مدتی بوائے فرینڈ روہمن شال (Rohman Shawl) کے ساتھ بریک اپ کا اعتراف کیا تھا ۔ تاہم وہ اب بھی روہمن کی اچھی دوست ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین (Sushmita Sen) نے حال ہی میں اپنے طویل مدتی بوائے فرینڈ روہمن شال (Rohman Shawl) کے ساتھ بریک اپ کا اعتراف کیا تھا ۔ تاہم وہ اب بھی روہمن کی اچھی دوست ہیں ۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سشمتا نے واضح طور پر کہا تھا کہ ان کا بریک اپ بہت پہلے ہوگیا تھا ، لیکن وہ دوست تھے اور دوست رہیں گے۔ اب سشمتا سین کے بھائی راجیو سین نے اشاروں ہی اشاروں میں بریک اپ کی وجہ بتائی ہے ۔

      سشمتا سین کے بھائی راجیو نے آج 25 دسمبر کو اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے ، جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ رشتے کیوں ٹوٹتے ہیں ۔ انہوں نے ویڈیو میں رشتہ ٹوٹنے کی کئی وجوہات بیان کی ہیں ۔ راجیو کا ماننا ہے کہ بریک اپ کئی وجوہات سے ہو سکتا ہے ، جیسے اعتماد کی کمی، بات چیت کی کمی، ایک دوسرے میں دلچسپی کی کمی ۔

      سشمتا کے بھائی کا ماننا ہے کہ رشتے کسی تیسرے شخص کے شامل ہونے پر سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔ رشتہ ٹوٹنے کی بنیادی وجہ بتاتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ میں مانتا ہوں کہ ایک رشتے پر تب اثر پڑتا ہے جب جوڑے دوسرے لوگوں کی باتوں پریقین کرنے لگتے ہیں ۔

      وہ مزید کہتے ہیں کہ اگر کسی نے کہا کہ آپ کا ساتھی ٹھیک نہیں ہے، تو یہ چیز آپ کو 99 فیصد تک متاثر کردے گی ۔ اگر آپ کو شک ہے تو آپ اپنے ساتھی پر کیسے بھروسہ کریں گے۔ وہ جوڑے کو صلاح دیتے ہیں کہ اگر کوئی آپ کو بھڑکائے تو ان کی باتوں پر غور نہ کریں ، اس کو ایک کان سے سنیں اور دوسرے کان سے نکال دیں۔

      راجیو بتاتے ہیں ان کے دوستوں اور جاننے والوں کے ریلیشن شپ کسی تیسرے شخص کے بھڑکانے کی وجہ سے ٹوٹے ہیں ۔ آج کی نسل میں تیسرے شخص کے شامل ہونے سے رشتے ٹوٹتے ہیں ۔ اس تیسرے شخص سے آپ کا افیئر ہو، ایسا ضروری نہیں ہے ۔ وہ آپ کا دوست ، رشتہ دار بھی ہوسکتا ہے ۔ لوگ دو لوگوں کو ساتھ میں خوش نہیں دیکھ سکتے ۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: