Video: اداکارہ سشمتا سین کو سوئم سوٹ میں دیکھ کر للت مودی نے کردیا ایسا کمنٹ، فینس رہ گئے دنگ!
Video: اداکارہ سشمتا سین کو سوئم سوٹ میں دیکھ کر للت مودی نے کردیا ایسا کمنٹ، فینس فینس رہ گئے دنگ!
Sushmita Sen Video: بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ بحیرہ روم میں غوطہ لگاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سشمتا کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، لیکن اس پر ایک کمنٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ۔ یہ کمنٹ بزنس مین اور سشمتا کے مبینہ بوائے فرینڈ للت مودی کا ہے۔
ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سشمتا سین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ بحیرہ روم میں غوطہ لگاتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ سشمتا کا یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے، لیکن اس پر ایک کمنٹ نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ۔ یہ کمنٹ بزنس مین اور سشمتا کے مبینہ بوائے فرینڈ للت مودی کا ہے۔ انہوں نے کمنٹ کرکے سشمیتا کو ہاٹ کہا ہے۔ پچھلے مہینے للت نے سوشل میڈیا پر سشمتا کے ساتھ کئی تصاویر شیئر کیں اور اعلان کیا کہ دونوں ایک ریلیشن شپ میں ہیں۔ اس کے بعد سے دونوں مسلسل موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
اداکارہ سشمتا سین نے سمندر میں غوطہ لگانے والے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا: "الائنز کریں، رکیں، سانس لیں… جانے دیں۔ سپردگی میں ایک سبق، جیسا کہ میں بحیرہ روم میں غوطہ کا تجربہ کررہی ہوں۔ سنی نے اسے خوبصورتی سے قید کیا ، جہاں زندگی میں گہرائی ہے… میں پوری طرح سے اندر ہوں۔ میں آپ لوگوں سے پیار کرتی ہوں !!!"
سشمتا سین اس ویڈیو میں بلیک ٹاپ اور وہائٹ باٹم میں نظر آ رہی ہیں۔ وہ ایک یاٹ سے جمپ کرکے سمندر میں غوطہ لگاتی ہوئی بھی نظر آتی ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر جہاں فینس اور فالوورز ان کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں ان کے مبینہ بوائے فرینڈ للت مودی نے اپنے کمنٹ سے لوگوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے لکھا" "سارڈینیا میں ہاٹ لگ رہی ہو ۔"
بتادیں کہ 14 جولائی کو للت مودی نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ سشمتا سین کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سشمتا کے ساتھ کئی تصاویر بھی شیئر کیں اور سشمیتا کو اپنا 'بیٹرہاف' کہا۔ انہوں نے لکھا: "فیملی کے ساتھ مالدیپ اور سارڈینیا کے گلوبل ٹور کے بعد لندن لوٹا ہوں ۔ میری بیٹر ہاف سشمیتا سین کا ذکر نہیں کرنے کیلئے- ایک نئی شروعات آخر کار ایک نئی زندگی۔"
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔