உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اداکارہ سورا بھاسکر جلد بننے جارہی ہیں ماں ! کہا : مجھ سے اب نہیں ہورہا انتظار

    اداکارہ سورا بھاسکر جلد بننے جارہی ہیں ماں ! کہا : مجھ سے اب نہیں ہورہا انتظار ۔ تصویر : reallyswara/Instagram

    اداکارہ سورا بھاسکر جلد بننے جارہی ہیں ماں ! کہا : مجھ سے اب نہیں ہورہا انتظار ۔ تصویر : reallyswara/Instagram

    اداکارہ سورا بھاسکر (Swara Bhasker) روش سے ہٹ کر فلمیں کرنے والی اداکارہ ہیں ، جو کافی بے باک بھی ہیں ۔ سیاسی گلیاروں سے لے کر ملک و دنیا کی ہلچل پر نظر رکھنے والی سورا بھاسکر اکثر اپنے تبصرہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔

    • Share this:
      ممبئی : اداکارہ سورا بھاسکر روش سے ہٹ کر فلمیں کرنے والی اداکارہ ہیں ، جو کافی بے باک بھی ہیں ۔ سیاسی گلیاروں سے لے کر ملک و دنیا کی ہلچل پر نظر رکھنے والی سورا بھاسکر اکثر اپنے تبصرہ کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اپنی دمدار اداکاری سے شائقین کا دل جیتنے والی سورا فی الحال سنگل ہیں ، لیکن ماں بننے کی خواہش رکھتی ہیں ۔ اپنی اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے اداکارہ نے ایک بچے کو گود لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کیلئے سینٹرل ایڈاپشن اتھاریٹی کے تحت فارم بھی بھر دیا ہے ۔

      سورا بھاسکر صرف فلموں میں ہی مضبوط کردار نہیں نبھاتی ہیں ، بلکہ ذاتی زندگی میں بھی مضبوط فیصلے لینے والی اداکارہ ہیں ۔ اس سال دیوالی کے موقع پر سورا یتیم بچوں کے ساتھ تہوار مناتی نظر آئی تھیں ۔ سورا بھاسکر نے ملک و دنیا میں یتیم بچوں کی تفصیل اپنی ایک پوسٹ میں شیئر کرکے بتایا تھا کہ کروڑوں بچے یتیم خانوں میں رہتے ہیں ۔ اب جب اداکارہ نے ایک بچے کو گود لینے کا فیصلہ کرلیا ہے تو قانونی کارروائی بھی شروع کردی ہے ۔ میڈیا کو دئے ایک انٹرویو میں سورا نے کہا کہ ہمیشہ سے ہی ایک بچے کی خواہش تھی ۔ مجھے لگتا ہے کہ ایڈاپشن ایک ایسی راہ ہے ، جس پر چل کر میں اپنی اس خواہش کو پورا کرسکتی ہوں ۔

      تصویر : reallyswara/Instagram)


      سورا بھاسکر نے مڈ ڈے سے بات چیت میں بتایا کہ میں خود کو خوش نصیب مانتی ہوں کہ ہمارے ملک میں سنگل خواتین کو بچے ایڈاپٹ کرنے کی اجازت ہے ۔ اس دوران میں کئی کپلس سے ملی جنہوں نے بچہ گود لیا ہے ۔ میں نے ان کے پراسیس اور ایکسپریئنس کو اچھی طرح سمجھنے کی کوشش کی ۔ میری فیملی میرے اس فیصلے پر میرے ساتھ ہے اور مجھے پورا سپورٹ کررہے ہیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Swara Bhasker (@reallyswara)





      سورا بھاسکر نے بچہ گود لینے کیلئے درخواست کردیا ہے ۔ یہ کارروائی کافی طویل ہوتی ہے ۔ بچہ گود لینے سے پہلے کئی قانونی کارروائی سے گزرنا پڑتا ہے ۔ سورا بھاسکر کا کہنا ہے کہ مجھے پتہ ہے کہ طویل پراسیس ہونے کی وجہ سے مجھے تھوڑا انتظار کرنا پڑسکتا ہے ، ہو سکتا ہے کہ تین سال لگ جائے ، لیکن اب پیرنٹس بننے کیلئے مجھ سے انتظار نہیں ہورہا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: