Income Tax Raids: تاپسی پنوں، نے انکم ٹیکس چھاپوں پر توڑ ی خاموشی،کنگنارناوت پرتاپسی کاطنز
محکمہ ،ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔تپسی پنونے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر ظاہر کیاہے۔انہوں نے لگاتار تین بار ٹویٹ کیا۔ اپنے پہلے ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا تھا - محکمہ انکم ٹیکس کے کارروائی کے دوران 3 چیزوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے
محکمہ ،ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔تپسی پنونے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر ظاہر کیاہے۔انہوں نے لگاتار تین بار ٹویٹ کیا۔ اپنے پہلے ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا تھا - محکمہ انکم ٹیکس کے کارروائی کے دوران 3 چیزوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے
ممبئی: محکمہ انکم ٹیکس فلم انڈسٹری سے وابستہ کچھ لوگوں کے خلاف کارروائی کرنے میں مصروف ہے، جن میں بالی ووڈ اداکارہ تاپسی پنوں اور فلم ہدایتکار انوراگ کشیپ بھی شامل ہیں۔ محکمہ آئی ٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں اب تک 650 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالی بے ضابطگیوں کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ ،ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تاپسی پنوں نے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔تپسی پنونے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر ظاہر کیاہے۔انہوں نے لگاتار تین بار ٹویٹ کیا۔ اپنے پہلے ٹویٹ میں ، انہوں نے لکھا تھا - محکمہ انکم ٹیکس کے کارروائی کے دوران 3 چیزوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی گئی ہے۔پہلی یہ کہ 'مبینہ' بنگلے کی کنجی جو پیرس میں ہے ، کیونکہ میں وہاں گرمیوں کی تعطیلات مناتی ہوں۔دوسرے ٹویٹ میں تاپسی پنوں نے یہ لکھا تھا کہ مبینہ طور پر پانچ کروڑ روپے کی رسید مستقبل میں استعمال کے لیے ہیں ، جس کوماضی میں لینے سے انکار کردیاتھا ۔ اس کے ساتھ ، انہوں نے ناراضگی ظاہر کرنے والی ایموجی بھی شیئر کی ہے۔ دراصل ، عہدیداروں کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ تاپسی پنوں کو پانچ کروڑ نقد رقم دی گئی تھی اور اس کی رسیدان کے گھر سے ملی تھی۔
ٹیکس چوری کے الزامات پر کارروائی کے تین دن بعد ہی تپسی پنونے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔
پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت پر تاپسی کا طنز
تاپسی پنوں، نے اپنے ٹویٹ میں سستی لفظ کا استعمال کرتے ہوئے پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت پر طنز کیاہے۔ یادرہے کہ اس پہلے کنگنا رناوت نے کئی مرتبہ تاپسی پنوں، کو سستی کافی کہا تھا۔
ہم آپ کو بتادیں کہ دو بڑی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنیوں پر بھی انکم ٹیکس کے چھاپے جاری ہیں۔ اب تک کی تحقیقات میں ، فینٹم کمپنی کے لوگ 650 کروڑ کے لین دین کے بارے میں کوئی معلومات نہیں دے پائے ہیں۔ تاپسی پنو انکم ٹیکس حکام کو 5 کروڑ کے متعلق معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس نے 7 بینک لاکر بھی منجمد کردیئے ہیں۔ انکم ٹیکس کے اہلکار پونے میں تاپسی پنوں اور انوراگ کشیپ سے مسلسل پوچھ گچھ کررہے ہیں۔محکمہ انکم ٹیکس فینٹم فلم کمپنی پر ٹیکس چوری کے الزام میں گذشتہ تین دن سے ممبئی اور پونے میں 28 مقامات پر چھاپے مار ی کی ہے۔ بالی ووڈ اسٹارز تاپسی پنوں اور انوراگ کشیپ کے گھروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔