ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کی اس ہاٹ اداکارہ نے سرخ کپڑوں میں کیا دھماکہ دار ڈانس ، مداحوں کو کیا یہ چیلنج ، ویڈیو وائرل

اداکارہ آئے دن کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں اروشی روتیلا نے سوشل میڈیا پر ڈانس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔

  • Share this:
بالی ووڈ کی اس ہاٹ اداکارہ نے سرخ کپڑوں میں کیا دھماکہ دار ڈانس ، مداحوں کو کیا یہ چیلنج ، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کی اس ہاٹ اداکارہ نے لال رنگ کے کپڑوں میں کیا دھماکہ دار ڈانس ، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا اپنی اداوں کیلئے مداحوں کے درمیان کافی مشہور ہیں ۔ اروشی سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ اداکارہ آئے دن کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں اروشی روتیلا نے سوشل میڈیا پر ڈانس کا ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ۔


ویڈیو میں اروشی لال رنگ کی ڈریس میں نظر آرہی ہیں ۔ ان کا یہ زبردست ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے ۔ اروشی روتیلا کے اس ویڈیو کو ان کے مداح جم کر پسند کررہے ہیں ۔ اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر اب تک 19 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے ۔ اروشی نے خود اپنے انسٹا گرام پیج پر اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔ اروشی روتیلا نے اس ڈانس کو شیئر کرتے ہوئے لکھا : اب آپ اپنا بیمار دل ویڈیو مجھے بھیجو ۔




اداکارہ نے اس طریقہ سے بیمار دل ویڈیو اپنے مداحوں کو بنانے کا چیلنج کیا ہے ۔ اروشی ہمیشہ اپنے خاص طریقہ کے ڈانس کرنے کیلئے مشہور ہیں ۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ۔ بتادیں کہ ٹونی ککڑ کے گانے بجلی کی تار میں اروشی روتیلا بھی نظر آئی تھیں ۔ اروشی نے بالی ووڈ میں سنگھ صاحب دی گریٹ سے اپنے کیریئر کی شروعات کی تھی ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ سنی دیول نظر آئے تھے ۔
First published: Nov 11, 2019 01:28 PM IST