உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا سے ہوٹل میں ہوگئی بہت بڑی غلطی ، کرنا پڑ گیا یہ کام

    اداکارہ اروشی روتیلا سے ہوٹل میں ہوگئی بہت بڑی غلطی ، کرنا پڑ گیا یہ کام ۔ (Photo- @urvashirautela/Instagra)

    اداکارہ اروشی روتیلا سے ہوٹل میں ہوگئی بہت بڑی غلطی ، کرنا پڑ گیا یہ کام ۔ (Photo- @urvashirautela/Instagra)

    اداکارہ اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) حال ہی میں ہندوستان سے باہر ٹبیلیسیس میں شوٹ کرنے کیلئے پہنچی تھیں ۔ وہاں ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہوگئی ، جس کیلئے انہوں نے اپنے فینس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ اروشی روتیلا کی اداوں کی دنیا دیوانی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ان کی کافی فین فالوئنگ ہے ۔ اروشی کی جھلک پانے کیلئے فینس بے قرار رہتے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی سرگرم ہیں اور اکثر اپنی تصویروں اور ویڈیوز کو شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ حال ہی میں وہ ہندوستان سے باہر ٹبیلیسیس میں شوٹ کرنے کیلئے پہنچی تھیں ۔ وہاں ان سے ایک بہت بڑی غلطی ہوگئی ، جس کیلئے انہوں نےاپنے فینس سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے ۔

      اروشی روتیلا نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ جو ویڈیو انہوں نے اپ لوڈ کیا ہے ، اس میں ان کا ایک فین اروشی کے نہ ملنے پر ناراضگی کا اظہار کررہا ہے ۔ فین کی ناراضگی کو دیکھنے کے بعد انہوں نے ویڈیو شیئر کرکے معافی مانگی ہے ۔

      دراصل اداکارہ اس بات سے انجان تھیں کہ ان کے 50 ۔ 60 فینس ہوٹل کے نیچے گزشتہ 72 گھنٹوں سے سوئے بغیر انتظار کررہے تھے ، لیکن جب وہ ہوٹل سے باہر نکلی تب انہیں پتہ چلا کہ فینس ان کا انتظار کررہے تھے ۔ اروشی کو جلد ہی کسی دوسری جگہ جانا تھا ، اس لئے کچھ ہی فینس کے ساتھ انہوں نے تصاویر کلک کروائیں اور وہ وہاں سے چلی گئیں ۔ فینس نے ویڈیو بنایا اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیا ۔ جب اروشی روتیلا نے اس بات کو نوٹس کیا ، تب انہوں نے سبھی سے معافی مانگی ۔



      ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ میں اپنے تہہ دل سے میرے یوروپ کے فینس سے معافی چاہتی ہوں ۔ میری طبیعت خراب تھی اور مل نہیں سکی ۔ یہ سبھی کیلئے ہے ، جنہوں نے میرے لئے 72 گھنٹے انتظار کیا ہے میرے ہوٹل کے باہر ۔ میں آپ سبھی سے پیار کرتی ہوں اور مجھے فکر بھی ہے آپ کی ۔

      اداکارہ نے مزید لکھا کہ جس نے بھی یہ ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے ، برائے کرم ٹیگ کیجئے اور میں آپ سبھی سے خود ذاتی طور پر ملنا چاہوں گی ، مجھے کافی افسوس ہے اور میں آپ سبھی سے معافی کی طلب گار ہوں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: