ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاون میں اس اداکارہ نے دکھایا بولڈ اوتار، شیئر کی یہ تصویر

دراصل، اروشی روتیلا نےحال ہی میں اپنےانسٹا گرام پر اپنی تصویر شیئرکی ہے۔ اس تصویر میں وہ بلیک مونوکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ریڈہاٹ لپ اسٹک اور کرل ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنے اس انداز کو پلانٹ کیا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاون میں اس اداکارہ نے دکھایا بولڈ اوتار، شیئر کی یہ تصویر
لاک ڈاون میں اداکارہ اروشی روتیلا نے دکھایا بولڈ اوتار

ممبئی: ان دنوں کورونا وائرس (Coronavirus) کے سبب پورے ملک میں لاک ڈاون (Lockdown) چل رہا ہے۔ اس مشکل دور میں اپنی اپنی سیکورٹی کےلئے عام سے لےکرخاص تک ہرکوئی گھر میں بند ہے۔ وہیں ہمیشہ مصروف رہنے والے بالی ووڈ اسٹارس بھی لاک ڈاون رہ کر وقت گزار رہے ہیں، لیکن اس دوران سبھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے اپنے مداحوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اسی درمیان اداکارہ اروشی روتیلا (Urvashi Rautela) اپنے انسٹا گرام (Instagram) اکاونٹ کے ذریعہ ایک کے بعد ایک کئی بولڈ تصویریں (Bold Photos) شیئر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک بار پھر سے مداحوں کو اپنا بولڈ اوتار دکھایا ہے۔


دراصل، اروشی روتیلا نےحال ہی میں اپنے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ بلیک مونوکنی پہنے نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے ریڈ ہاٹ لپ اسٹک اور کرل ہیئر اسٹائل کے ساتھ اپنے اس انداز کو پلانٹ کیا ہے۔ وہیں وہ اس آوٹ فٹ کے ساتھ بےحد گلیمرس پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اروشی کی یہ تصویر کسی فوٹو شوٹ کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ اس تصویر میں ان کا یہ بولڈ انداز فالورس کو پسند آرہا ہے۔




بولڈنیس کے لئے اکثر سرخیوں میں رہنے والی اروشی روتیلا کی یہ تصویر بھی لوگوں کو دیوانہ بنا رہی ہے۔ یہی سبب ہے کہ ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ اروشی نے اس سے پہلے بھی بلیک بکنی پہنے اپنی ایک ہاٹ فوٹو شیئر کی تھی۔ اس تصویر نے بھی انٹرنیٹ پر زبردست دھماکہ کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اروشی نے اس سے پہلے پول میں مستی کرتے ہوئے اپنی تصویریں شیئر کی تھیں۔ لاک ڈاون کے سبب باقی فلم اسٹارس کی طرح اروشی بھی اپنے گھر میں بند ہیں۔ اس درمیان اروشی اپنی ساری پرانی ہاٹ فوٹیج اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
First published: Apr 13, 2020 05:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading