ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

نیہا ککڑ کی شادی کی خبر سنتے ہیں آدتیہ نارائن نے بھی کیا اعلان، اس اداکارہ سے کریں گے شادی

آدتیہ نارائن (Aditya Narayan) کے مطابق، وہ سال کے آخر تک یعنی 2020 کے آخری مہینے تک شویتا سے شادی کرنے والے ہیں۔ آدتیہ 2010 میں شامت (Shaapit) کے دوران شویتا سے ملے تھے اور تبھی سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

  • Share this:
نیہا ککڑ کی شادی کی خبر سنتے ہیں آدتیہ نارائن نے بھی کیا اعلان، اس اداکارہ سے کریں گے شادی
نیہا ککڑ کی شادی کی خبر سنتے ہیں آدتیہ نارائن نے بھی کیا اعلان، اس اداکارہ سے کریں گے شادی

ممبئی: حال ہی میں انڈین آئیڈیل کی جج اور بالی ووڈ سنگر نیہا ککڑ (Neha Kakkar) نے روہن پریت سنگھ (Rohanpreet Singh) کے ساتھ اپنا ریلیشن شپ کنفرم کیا تھا، جس کے بعد سے وہ سرخیوں میں ہیں اور اب انڈین آئیڈیل کے ہوسٹ آدتیہ نارائن نے بھی اپنی شادی کا اعلان کردیا ہے۔ آدتیہ نارائن (Aditya Narayan) نے آفیشیل طور پر لانگ ٹائم گرل فرینڈ اور اداکارہ شویتا اگروال (Shweta Agarwal) کے ساتھ شادی کا اعلان کیا ہے۔ آدتیہ نارائن کے مطابق، وہ سال کے آخر تک یعنی 2020 کے آخری مہینے تک شویتا سے شادی کرنے والے ہیں۔ آدتیہ نارائن 2010 میں شامت (Shaapit) کے دوران شویتا سے ملے تھے اور تبھی سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔


دس سال کے اپنے رشتے کے بارے میں ETimes سے بات کرتے ہوئے آدتیہ نارائن نے کہا- ’میں نے اپنے رشتے کو کبھی سیکریٹ نہیں رکھا۔ تاہم ایک وقت پر اس کے بارے میں بہت زیادہ باتیں کی جانے لگی تھیں۔ بہت کچھ لکھا جارہا تھا۔ اسی لئے میں نے چپ رہنے کا فیصلہ لیا اور لوگوں نے مجھے اکیلا چھوڑ دیا۔


آدتیہ نارائن کے مطابق، وہ سال کے آخر تک یعنی 2020 کے آخری مہینے تک شویتا سے شادی کرنے والے ہیں۔ آدتیہ 2010 میں شامت (Shaapit) کے دوران شویتا سے ملے تھے اور تبھی سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔
آدتیہ نارائن کے مطابق، وہ سال کے آخر تک یعنی 2020 کے آخری مہینے تک شویتا سے شادی کرنے والے ہیں۔ آدتیہ 2010 میں شامت (Shaapit) کے دوران شویتا سے ملے تھے اور تبھی سے دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ’میں شویتا سے ’شاپت’ کے سیٹ پر ملا تھا اور پہلی ملاقات کے بعد سے ہماری اچھی بانڈنگ ہوگئی تھی۔ دھیرے دھیرے مجھے احساس ہوا کہ میں سر سے لےکر پیر تک اس کے پیار میں ڈوب چکا ہوں۔ مجھے اس سے پیار ہوگیا ہے، لیکن وہ صرف میری دوست بن کر رہنا چاہتی تھی۔ کیونکہ ان دنوں ہم کافی نوجوان تھے۔ وہ اور میں دونوں ہی اپنے کیریئر پر فوکس کرنا  چاہتے تھے۔ ہر ریلیشن شپ کی طرح ہم دونوں کے رشتے میں بھی کئی اتار چڑھاو آئے۔ تاہم مشکل کے درمیان ہم ڈٹے رہے۔

حالانکہ، شادی اب ہمارے بیچ صرف ایک رسم ہے، جو امید ہے کہ نومبر یا دسمبر تک ہوجائے گی۔ میرے والدین شویتا اگروال کو جانتے ہیں اور اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ وہیں نیہا ککڑ کی شادی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی شادی اٹینڈ نہیں کرسکیں گے، کیونکہ ان کے کندھے میں چوٹ لگ گئی ہے۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 12, 2020 12:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading