உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    افغانستان میں پیدا ہوئی اداکارہ ورینا حسین نے کہا : خواتین صرف فرٹیلیٹی کی مشین بن جائیں گی

    افغانستان میں پیدا ہوئی اداکارہ ورینا حسین نے کہا : خواتین صرف فرٹیلیٹی کی مشین بن جائیں گی (Photo @warinahussain/Instagram)

    افغانستان میں پیدا ہوئی اداکارہ ورینا حسین نے کہا : خواتین صرف فرٹیلیٹی کی مشین بن جائیں گی (Photo @warinahussain/Instagram)

    ورینا نے کہا کہ 20 سالوں میں افغانستان میں جو ترقی ہوئی وہ سب بے کار ہوگئی ۔ وہ پھر سے پرانے حالات میں پہنچ گیا ہے ۔ ورینا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت میں افغانستان میں خواتین صرف فرٹیلیٹی کی مشین بن جائیں گی ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ورینا حسین نے فلم لو یاتری سے بالی ووڈ میں اپنے اداکاری کریئر کی شروعات کی تھی ، جس میں ان کی کافی تعریف ہوئی تھی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ورینا حسین نے والد عراقی ہیں اور ماں افغانستانی ہیں ۔ 2013 میں انہوں نے نئی دہلی میں اپنے ماڈلنگ کریئر کی شروعات کی تھی ۔ 23 فروری 1999 کو کابل میں ورینا حسین نے افغانستان کے اقتدار پر طالبان کے قبضہ زمانہ کے بارے میں اپنی رائے ظاہر کی ہے ۔

      پی ٹی آئی کی ایک خبر کے مطابق 20 سال پہلے بھی افغانستان کے حالات آج جیسے ہی تھے ، جب وہاں چل رہی جنگ کی وجہ سے ان کی فیملی کو ملک چھوڑنا پڑا تھا ۔ اس وقت افغانستان میں جو ہورہا ہے ، وہ تقریبا ویسا ہی ہے جیسا 20 سال پہلے ان کے کنبہ کے ساتھ ہوا تھا ۔ ورینا نے بتایا کہ ان کے کنبہ نے مجبوری میں افغانستان چھوڑا تھا ۔ وہ ایک دہائی سے زیادہ وقت سے ہندوستان میں ہیں ۔ انہوں نے ہندوستان کی تعریف کی اور کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ہندوستان نے انہیں قبول کرلیا ہے اور یہی ورینا کا گھر ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خوشخال زندگی کیلئے ایک ملک سے دوسرے ملک میں ہجرت کرنا کافی مشکل کام ہے ۔

      ورینا نے کہا کہ 20 سالوں میں افغانستان میں جو ترقی ہوئی وہ سب بے کار ہوگئی ۔ وہ پھر سے پرانے حالات میں پہنچ گیا ہے ۔ ورینا نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کی حکومت میں افغانستان میں خواتین صرف فرٹیلیٹی کی مشین بن جائیں گی ۔ نوجوانوں کے ذہن میں بدلہ کا جذبہ اور نفرت گھر کر جائے گی ۔

      ورینا کے مطابق افغانستان سے ایمرجنسی امیگریشن ہوسکتا ہے ۔ ہزاروں افغان پناہ کیلئے پڑوسی ممالک میں جاسکتے ہیں ۔ نئے ملک میں اپنے لئے جگہ تلاش کرنا کافی مشکل کام ہوتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: