ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

‘تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد اب اس ڈائریکٹر پر لگایا الزام، کہا تھا ’کپڑے اتارو

تنوشری کا کہنا ہے کہ سال 2005 میں فلم ’چاکلیٹ‘ کے سیٹ پر وویک نے انہیں اسٹریپ(کپڑے اتار کر) ڈانس کرنے کے لئے کہا تھا۔

  • Share this:
‘تنوشری دتہ نے نانا پاٹیکر کے بعد اب اس ڈائریکٹر پر لگایا الزام، کہا تھا ’کپڑے اتارو
اداکارہ تنوشری دتا کی فائل تصویر

اپنے ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر پر جنسی استحصال کا الزام لگا کر خبروں میں آئیں تنو شری دتہ کے ایک بیان نے سبھی کو حیران کر دیا ہے۔ اس بار تنو شری نے فلم ساز وویک اگنی ہوتری پر الزام لگایا ہے۔ تنوشری کا کہنا ہے کہ سال 2005 میں فلم ’چاکلیٹ‘ کے سیٹ پر وویک نے انہیں اسٹریپ(کپڑے اتار کر) ڈانس کرنے کے لئے کہا تھا۔ اس معاملہ میں اداکار عرفان خان اور سنیل شٹی نے تنو شری کا ساتھ دیا تھا۔

ڈی این اے کو دئے اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ(وویک اگنی ہوتری) نے مجھے اداکار (عرفان خان ) کو کیو دینے کے لئے کہا۔ وہ صرف ایک شاٹ تھا۔ اس میں میرا کوئی کام نہیں تھا۔ اداکار کو صرف مجھے ایکسپریشن دینے تھے۔ اس پر ڈائریکٹر نے مجھے پکڑا اور کہا’ جاو کپڑے اتارکر ناچو‘۔

تنوشری نے بتایا، ’’ عرفان نے فوراََ اگنی ہوتری کو روکا اور یقین دلایا کہ وہ بغیرمیرے ناچے بھی اداکاری کر سکتے ہیں‘۔ تنوشری نے بتایا کہ سنیل شٹی بھی وہاں موجود تھے۔ اس بات کے خلاف آواز اٹھائی اور اگنی ہوتری سے کہا کہ اگر اس طرح کے کیو کی ضرورت ہے تو وہ دے سکتے ہیں‘۔

First published: Sep 28, 2018 02:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading