Big News: کارتک آرین کے بعد اب شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف بھی کورونا کی زد میں
Big News: کارتک آرین کے بعد اب شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف بھی کورونا کی زد میں
Shahrukh Katrina Covid Postive: بالی ووڈ میں ایک بار پھر کورونا منڈلانے لگا ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو مختلف پوسٹس کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔
نئی دہلی : بالی ووڈ میں ایک بار پھر کورونا منڈلانے لگا ہے۔ خبریں آ رہی ہیں کہ بالی ووڈ کے بادشاہ یعنی شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ مشہور فوٹوگرافر ویرل بھیانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو مختلف پوسٹس کے ذریعے یہ جانکاری دی ہے۔ بتادیں کہ ویرل بھیانی نے پہلے شاہ رخ خان کے کورونا مثبت ہونے اور پھر کٹرینہ کے پازیٹیو ہونے کی اطلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، 'بھائی، یہ کیا ہو رہا ہے۔' ویرل بھیانی کی انسٹاگرام پوسٹ اب وائرل ہو رہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بالی ووڈ کے مشہور اداکار کارتک آرین نے اپنی ایک سوشل پوسٹ کے ذریعہ بتایا تھا کہ وہ کورونا پازیٹیو ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب خبر یہ بھی ہے کہ آدتیہ رائے کپور بھی کورونا کی زد میں آگئے ہیں۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کرنے والی مشہور شخصیات میں سے 55 کو کورونا ہو گیا ہے۔
بتادیں کہ کرن کی سالگرہ کی تقریب میں آنے والے مہمانوں میں شاہ رخ خان اور کٹرینہ کیف کے نام بھی شامل ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کی پارٹی میں شرکت کرنے والے بالی ووڈ اداکاروں سمیت 50 سے 55 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ذرائع نے پورٹل کو بتایا: "بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے کرن کے بہت سے قریبی دوست پارٹی کے بعد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔"
ذرائع نے کہا : حالانکہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کا ٹیسٹ کورونا مثبت آیا ہے۔ ویسے کارتک آرین جو کرن جوہر کی پارٹی میں نہیں تھے وہ کورونا پازیٹیو ہو گئے کیونکہ ان کی کو اسٹار کی اس پارٹی میں شریک ہوئی تھیں ۔ پارٹی میں شامل ہونے کے بعد وہ کارتک کے ساتھ فلم کی تشہیر کررہی تھیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔