ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

امیتابھ بچن اور ابھیشیک کے بعد اب کورونا پازیٹیو پائی گئیں ایشوریہ رائے اور ارادھیا بچن

بچن فیملی کے ممبران امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن گزشتہ روز کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے اور ان دونوں کا ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔

  • Share this:
امیتابھ بچن اور ابھیشیک کے بعد اب کورونا پازیٹیو پائی گئیں ایشوریہ رائے اور ارادھیا بچن
امیتابھ بچن اور ابھیشیک کے بعد اب کورونا پازیٹیو پائی گئیں ایشوریہ رائے اور ارادھیا بچن

بچن فیملی کے ممبران امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن گزشتہ روز کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے اور ان دونوں کا ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں علاج چل رہا ہے ۔ وہیں اس کے بعد ان کے پورے کنبہ کا کورونا ٹیسٹ کرایا گیا تھا ۔ اب کورونا ٹیسٹ کی فائنل رپورٹ میں ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن کورونا پازیٹیو پائی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ جیا بچن ، ان کی بیٹی شویتا نندا اور ناتی اگستیہ نندا کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے ۔ بچن فیملی میں اب تک کل چار لوگ کورونا پازیٹیو پائے جاچکے ہیں ۔


بتادیں کہ اس سے پہلے ہفتہ کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کورونا مثبت پائے گئے تھے ۔ اس کے فورا بعد ہی سبھی اسٹاف ممبرس اور گھر کے اراکین کا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ۔ سویب ٹیسٹ میں امیتابھ بچن اور ابھیشیک کو چھوڑ کر بچن فیملی کے باقی اراکین کورونا نگیٹیو پائے گئے تھے ۔ وہیں اتوار کو ہوئے کورونا ٹیسٹ کی فائنل رپورٹ میں ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی ارادھیا کووڈ 19 پازیٹیو پائی گئی ہیں ۔



وہیں کورونا کی اس فائنل رپورٹ میں جیا بچن ، شویتا بچن ، ان کے دونوں بچے اگستیہ اور نویا نویلی سبھی کورونا نگیٹیو پائے گئے ہیں ۔ حالانکہ اہل خانہ کی سب سے چھوٹی رکن ارادھیا بچن کے کورونا پازیٹیو ہونے کی خبر نے کنبہ سمیت سبھی لوگوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ کورونا پازیٹیو پائے گئے بچن فیملی کے سبھی اراکین میں کورونا کی علامتیں کافی ہلکی ہیں ۔

بتادیں کہ امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن ممبئی کے ناناوتی استپال میں بھرتی ہیں ۔ ان کے کنبہ کے دیگر اراکین گھر پر ہی کوارنٹائن ہیں ۔ جوہو میں واقع بچن فیملی کے دو بنگلوں کے باہر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 12, 2020 03:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading