ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

گوا میں سوئمنگ پول میں نظر آئیں ایشوریہ رائے بچن، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہاٹ تصویریں

ایشوریہ شوہر ابھیشیک اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایئر پورٹ پر نظر آئیں۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ یوم پیدائش منانے گوا گئی تھیں۔

  • Share this:
گوا میں سوئمنگ پول میں نظر آئیں ایشوریہ رائے بچن، سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں ہاٹ تصویریں
ایوشوریہ رائے بچن سوئمنگ پول میں آئیں نظر

حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے اپنا 45 واں یوم پیدائش منایا تھا۔ ان کے شوہر ابھیشیک نے بھی انہیں سرپرائز دیا۔ ایشوریہ شوہر ابھیشیک اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایئر پورٹ پر نظر آئیں۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ یوم پیدائش منانے گوا گئی تھیں۔ اب ان کی گوا کے سلیبریشن سے جڑی کچھ تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں ایشوریہ سوئمنگ پول میں فیملی اور فن ٹائم سیلبریٹ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

ایک تصویر میں ایشوریہ  بلیک رنگ کی منوکانی پہنی ہوئی ہیں۔ ان کے ساتھ بیٹی آرادھیا اور شوہر ابھیشیک بھی پول میں نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ فیملی فرینڈس اور ایشوریہ کی ممی ورندا رائت بھی اس ٹرپ کا حصہ تھے۔ اس سے پہلے بھی ایشوریہ نے اپنی کیک کٹنگ کی کچھ تصویریں انسٹا گرام پر پوسٹ کی تھیں۔ جن میں ان کے دوست اور فیملی کے لوگ نظر آ رہے ہیں۔



وہیں اس ٹرپ کے علاوہ ابھیشیک بچن نے اپنی اور ایشوریہ کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔ اس تصویر میں ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے کا رومانٹک انداز نظر آ رہا ہے۔ اس پوسٹ میں ابھیشیک نے لکھا تھا 'یوم پیدائش کی مبارکباد ۔بیوی آئی لو یو'۔

یہ بھی پڑھیں 
ثانیہ مرزا کو ملی اسپتال سے چھٹی ، بچے کے ساتھ سامنے آئی تصویریں
کمل ہاسن کی بیٹی کی پرائیویٹ تصویریں ہوئیں لیک، سوشل میڈیا پر ہو رہی وائرل
First published: Nov 03, 2018 01:26 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading