ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر: ایشوریہ رائے کو بھی کیا گیا ناناوتی اسپتال میں داخل، پہلے ہوئی تھیں ہوم کوارنٹائن

کووڈ-19 سے متاثر پائے جانےکے تقریباً ایک ہفتے بعد بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کو یہاں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایشوریہ رائے (46) اور ارادھیا (8) اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔

  • Share this:
بڑی خبر: ایشوریہ رائے کو بھی کیا گیا ناناوتی اسپتال میں داخل، پہلے ہوئی تھیں ہوم کوارنٹائن
بڑی خبر: ایشوریہ رائے کو بھی کیا گیا ناناوتی اسپتال میں داخل، پہلے ہوئی تھیں ہوم کوارنٹائن

ممبئی: کووڈ-19 سے متاثر پائے جانےکے تقریباً ایک ہفتے بعد بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن (Aishwarya Rai Bachchan) اور ان کی بیٹی ارادھیا کو یہاں ایک اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایشوریہ رائے (46) اور ارادھیا (8) اتوار کو کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی تھیں۔ اس سے ایک دن پہلے ایشوریہ رائے کے سسر اور ابھیشیک بچن کے والد امیتابھ بچن اور ان کے شوہر ابھیشیک بچن کووڈ-19 سے متاثر پائے گئے تھے۔ اتوار سے ماں بیٹی گھر میں ہی ہوم کوارنٹائن تھیں۔


اسپتال کے ذرائع نے کہا، ’ایشوریہ رائے اور ارادھیا کو آج ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وہ ٹھیک ہیں’۔ ایک دیگر ذرائع نے کہا، ‘ایشوریہ رائے کو طبی نگرانی کی ضرورت تھی’۔ امیتابھ بچن (77) اور ابھیشیک بچن (44) بھی ناناوتی اسپتال کے علیحدہ وارڈ میں ہیں۔ انفیکشن کا پتہ چلنے کے بعد سے امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو اپنی طبیعت سے متعلق اطلاع دے چکے ہیں۔


بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی پوری فیملی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی پوری فیملی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئی ہے۔


قابل ذکر ہے کہ گزشتہ اتوار کو امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن کے کورونا پازیٹیو پائے جانے کےبعد خود اداکار ابھیشیک بچن نے کہا تھا کہ ان کی اہلیہ اور اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا کی کووڈ-19 جانچ رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد وہ دونوں گھر پر ہی ہوم کوارنٹائن رہیں گی۔ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن کی کووڈ-19 جانچ رپورٹ پازیٹیو آنے کے ایک دن بعد ان کی فیملی کے دو اور اراکین بہو ایشوریہ رائے بچن اور پوتی ارادھیا کے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 17, 2020 11:40 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading