ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

وویک اوبرائے کے ٹویٹ پر جواب دینے والے تھے ابھیشیک ، لیکن ایشوریہ نے اس وجہ سے لیا روک !۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب وویک نے یہ ٹویٹ شیئر کیا اس دوران ایشوریہ کانس فیسٹیول میں شامل ہونے کیلئے گئی تھیں ۔ ایسے میں جب انہیں اس معاملہ کی اطلاع ملی تو وہ کافی حیران تھی ۔

  • Share this:
وویک اوبرائے کے ٹویٹ پر جواب دینے والے تھے ابھیشیک ، لیکن ایشوریہ نے اس وجہ سے لیا روک !۔
وویک اوبرائے کے ٹویٹ پر جواب دینے والے تھے ابھیشیک بچن ، لیکن ایشوریہ رائے نے اس وجہ سے لیا روک !۔

بالی ووڈ اداکار وویک اوبرائے حال ہی میں اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر الیکشن ایگزٹ پول سے وابستہ ایک میم شیئر کرنے کے بعد مشکل میں پھنس گئے تھے ۔ دراصل اس میم میں ایشوریہ رائے بچن کی تصویر کے ساتھ ان کی بیٹی ارادھیا اور شوہر ابھیشیک بچن کی تصویر بھی شامل تھی ، جس کو لے کر انہیں وومین کمیشن کی طرف سے نوٹس بھی جاری ہوا ۔ حالانکہ بعد میں وویک نے معافی مانگتے ہوئے اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ بھی کردیا ۔


وویک کے ذریعہ شیئر کئے گئے میم پر کئی لوگوں کا رد عمل آیا ، لیکن لوگوں کو سب سے زیادہ انتظار ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے جواب کا تھا ۔ حالانکہ دونوں میں سے کسی نے بھی وویک کے اس پوسٹ پر اپنا رد عمل ظاہر نہیں کیا ، جس کے بعد ایسی خبریں آرہی ہیں کہ آخر کیوں ایشوریہ یا ان کے قریبیوں نے اس پر کوئی جواب نہیں دیا ۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق جب وویک نے یہ ٹویٹ شیئر کیا اس دوران ایشوریہ کانس فیسٹیول میں شامل ہونے کیلئے گئی تھیں ۔ ایسے میں جب انہیں اس معاملہ کی اطلاع ملی تو وہ کافی حیران تھی ۔


رپورٹس کے مطابق ابھیشیک  ، وویک اوبرائے کے میم کا جواب دینا چاہتے تھے ، لیکن ایشوریہ رائے نے انہیں روک لیا ۔ ایشوریہ نے ابھیشیک سے کہا کہ اس معاملہ میں وہ وویک کو کوئی بھی جواب نہ دیں کیونکہ یہ سب اس نے شہرت پانے کیلئے کیا ہے ، جس کے بعد ابھیشیک نے اس پر کوئی بھی رد عمل ظاہر نہیں کیا ۔
First published: May 27, 2019 09:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading