ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ابھیشیک کو 2 سال کام نہ ملنے پر ایشوریہ رائے کا آیا بیان، شوہر کے کیریئر کے لئے دی اتنی بڑی قربانی

ابھیشیک بچن 2 سال کے بعد اپنی نئی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔

  • Share this:
ابھیشیک  کو 2 سال کام نہ ملنے پر ایشوریہ رائے کا آیا بیان، شوہر کے کیریئر کے لئے دی اتنی بڑی قربانی
فائل تصویر

ابھیشیک بچن 2 سال کے بعد اپنی نئی فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کرنے جا رہے ہیں۔ اس سے قبل انہیں 2016 میں آئی فلم ’ہاوس فل -3‘ میں دیکھا گیا تھا۔ وہیں دوسری جانب ان کی بیوی ایشوریہ رائے کے پاس بھی فلموں کے آفر ہیں۔ خبر کے مطابق فلم ’گلاب جامن‘ میں ایش اور ابھیشیک ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

ایش اپنے اس پورجیکٹ کو لے کر کافی پر جوش ہیں۔ فلم انوراگ کشیپ ڈائریکٹ کریں گے۔ خبروں پر اعتبار کریں تو ابھیشیک کے ساتھ کام کرنے کے لئے ایش نے سنجے لیلا بھنسالی کا آفر چھوڑ دیا ہے۔ امر اجالا میں شائع خبر کے مطابق، ایش سے انٹرویو میں ابھیشیک سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

ابھیشیک کو 2 سال کام نہ ملنے پر ایش نے کہا ، ’’ ابھیشیک کا کام سے بریک لینا ایک اچھا قدم تھا‘‘۔  جب ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے ’گلاب جامن‘ کے لئے ہاں کیوں کہا، تب ایش نے جواب دیا، ’’ میں نے اس فلم کے لئے گزشتہ سال کی شروعات میں ہی ہاں کر دی تھی اور اس وقت ابھیشیک اپنے کام سے بریک پر تھے۔ ان کا یہ فیصلہ اچھا تھا۔ وہ صرف کچھ وقت خالی بیٹھ کر یہ سوچنا چاہتے تھے کہ انہیں آگے کیا کرنا ہے‘‘۔

First published: Aug 31, 2018 09:50 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading