اجے دیوگن کے بھولنے پر شاہ رخ خان نے بتا دی کاجول کی شادی کی تاریخ، جانئے پھر کیا ہوا
یہ واقعہ تب کا ہے جب اجے دیوگن ، کرن جوہر کے چیٹ شو ' کافی ود کرن' میں تھے۔ اس چیٹ شو میں کرن فنکاروں سے ریپڈ فائر راونڈ کے تحت سوال پوچھتے ہیں۔ کرن جوہر نے اجے دیوگن سے ان کی شادی کی تاریخ پوچھی تو وہ جواب نہیں دے پائے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت کاجول بھی ساتھ میں تھیں اور انہیں اجے کی شادی کی تاریخ بھولنا اچھا نہیں لگا۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 25, 2020 09:33 AM IST

اجے دیوگن کے بھولنے پر شاہ رخ خان نے بتا دی کاجول کی شادی کی تاریخ، جانئے پھر کیا ہوا
ممبئی۔ فلم صنعت میں کیرئیر کے دوران جتنے اداکار اور اداکارہ نے شادی کی ہے ان میں اجے دیوگن (Ajay Devgn) اور کاجول (Kajol) دونوں اپنے وقت کے معروف فنکار ہیں۔ اجے دیوگن نے کاجول سے 21 سال پہلے شادی کر لی تھی۔ دونوں فنکاروں میں کمال کا تعلق ہے، لیکن دونوں کی شادی سے جڑا ایک دلچسپ واقعہ ہے۔ ایک بار ایک پروگرام کے دوران اجے دیوگن کاجول سے شادی کی اپنی تاریخ ہی بھول گئے تھے۔ دونوں کے مداحوں کو جب یہ پتہ چلا تو وہ ایک دم حیران رہ گئے۔
یہ واقعہ تب کا ہے جب اجے دیوگن ، کرن جوہر کے چیٹ شو ' کافی ود کرن' میں تھے۔ اس چیٹ شو میں کرن فنکاروں سے ریپڈ فائر راونڈ کے تحت سوال پوچھتے ہیں۔ کرن جوہر نے اجے دیوگن سے ان کی شادی کی تاریخ پوچھی تو وہ جواب نہیں دے پائے۔ سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس وقت کاجول بھی ساتھ میں تھیں اور انہیں اجے کی شادی کی تاریخ بھولنا اچھا نہیں لگا۔ اجے دیوگن اور کاجول نے 24 فروری 1999 کو شادی کی تھی۔
حیران ہونے کی بات یہ ہے کہ اجے دیوگن شادی کی تاریخ بھول گئے لیکن شاہ رخ خان کو اجے۔ کاجول کی شادی کی تاریخ یاد تھی۔ فلم ' دل والے' کے پروموشن کے دوران شاہ رخ اور کاجول دونوں کرن جوہر کے شو میں مخاطب ہوئے۔ شو میں جب ان سے کاجول کی شادی کی تاریخ پوچھی گئی تو انہوں نے کچھ سیکنڈ سوچا 1،2،3 اور پھر صحیح تاریخ بتا دی۔ کاجول شاہ رخ کا جواب سن کر حیران ہو گئیں۔