ممبئی۔ بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن نے پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو جاتے ہندوستانی فنکاروں کو پڑوسی ملک کے فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے۔
ہندوستان اور پاکستان کے فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے معاملہ پربالی ووڈ فنکار لگاتار اپنے خیالات کا اظہار کرتے آئے ہیں۔ اجے دیو گن نے بھی اپنی بات رکھی ہے۔ اجے کا ماننا ہے "جب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر نہیں ہو جاتے ہندوستانی آرٹسٹوں کو پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہئے‘‘۔
اجے مانتے ہیں کہ جب تک ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تعلقات معمول پر نہیں آ جاتے ہیں اس وقت تک وہ بھی پاکستان فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ ہندوستان-پاکستان کے رشتوں سے میرے لئے سب اوپر ہے۔ اجے نے کہا’’ دوسروں کی طرح میں نے بھی یہی کہتا تھا کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا، اس وقت تک ہمیں کوئی تعاون نہیں کرنا چاہئے اور یہ محض گانوں تک محدود نہیں ہے۔
اس کے علاوہ یہ جلد ختم ہونا چاہئے کیونکہ اس میں نہ تو ہماری کوئی غلطی ہے نہ ہی ان کی کوئی غلطی ہے، اور جب بات نصرت فتح علی خان کی آتی ہے تو وہ میرے لئے پاکستانی نہیں ہیں کیونکہ وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب وہ سب کے ہیں‘‘۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔