ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

رپورٹر اکشے کمار نے پوچھا ایسا سوال کہ ہنس پڑے وزیر اعظم نریندر مودی

اکشے کمار کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ مزاحیہ کردار لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

  • Share this:
رپورٹر اکشے کمار نے پوچھا ایسا سوال کہ ہنس پڑے وزیر اعظم نریندر مودی
اکشے کمار کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ مزاحیہ کردار لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار رپورٹر بن گئے ہیں۔ وہ کسی فلم کیلئے نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی کا انٹرویو لینے کیلئے رپورٹر بنے۔ اب رپورٹر بنےتھے تو سوال تو کرنا ہی تھا۔ ایسے میں کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے سوالوں کے درمیان ایک ایسا سوال کیا کہ پی ایم مودی زور سے ہنس پڑے۔

اکشے کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے پوچھا 'کیا آپ آم کھاتے ہیں'؟   یہ  سوال سنتے ہی پی ایم مودی ہنس پڑے۔ اس کے علاوہ اکشے کمار نے انہیں ایک چٹکلا بھی سنایا۔ جس کے جواب میں پی ایم مودی نے بھی اکشے کو چٹکلا سنایا۔ اب انہوں نے جو سنایا یہ سننے کیلئے پرجوش ہیں تو ذرا انتظار کیجئے۔ جلد یہ پوری بات چیت سب کے سامنے آنے والی ہے۔


اکشے کمار کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ مزاحیہ کردار لوگوں کو کافی پسند آرہا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے درمیان ریلیوں میں پی ایم کی تقریر سے الگ اس طرح کی بات چیت سب کا دھیان کھینچ رہی ہے۔ پی ایم تو الیکشن میں مصروف ہیں۔ وہیں اکشے کمار کی بات کریں تو وہ اپنی آنے والی فلم سوریہ ونشی کو لیکر کام کر رہے ہیں۔ روہت شیٹی کے ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں اکشے کمار کے ساتھ کٹرینہ کیف نظر آنے والی ہیں۔


 

First published: Apr 24, 2019 09:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading