اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بالی ووڈ کو صدمہ ، اکشے کمار کی والدہ کا انتقال ، اداکار نے کہا : آج میں ناقابل برداشت درد میں ہوں...

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار (Akshay Kumar)  کی والدہ ارونا بھاٹیہ (Aruna Bhatia Death) کا انتقال ہوگیا ہے ۔ کچھ دنوں پہلے ہی ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کا انتقال ہوگیا ہے ۔ آج ( 8 ستمبر) کی صبح انہوں نے آخری سانس لی ۔ اکشے کمار نے اس افسوسناک خبر کی جانکاری سوشل میڈیا کے ذریعہ سے فینس کو دی ہے ۔ کچھ دنوں پہلے ہی ان کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ اداکار حال ہی میں انہیں دیکھنے کیلئے ہندوستان واپس آئے تھے ۔

      بیمار والدہ ارونا بھاٹیہ کیلئے ایک دن پہلے فینس سے دعا کی درخواست کرنے والے بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے غمزدہ دل سے سوشل میڈیا پر فینس کو ان کے انتقال کی جانکاری دی ۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا : وہ میزی زندگی میں سب سے اہم تھیں ، آج میں ناقابل برداشت درد میں ہوں ۔۔۔ میری ماں ارونا بھاٹیہ اس دنیا کو چھوڑ کر چلی گئی ہیں اور دوسری دنیا میں والد کے پاس چلی گئی ہیں ، ہمیں آپ سبھی کی دعاووں کی ضرورت ہے ، کیونکہ ابھی ہمارا کنبہ اس مشکل وقت سے گزر رہا ہے ۔

      خیال رہے کہ اکشے کمار کی والدہ ارونا بھاٹیہ کی حالت کافی دنوں سے نازک بنی ہوئی تھی اور اسی وجہ سے انہیں ممبئی کے ہیرانندانی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ اہل خانہ کی درخواست پر اسپتال نے ارونا بھاٹیہ کے علاج کی تفصیلات کو پوشیدہ رکھا ۔ جمعہ کی شام اکشے کمار کی والدہ اسپتال میں بھرتی ہوئی تھیں ۔

      بتادیں کہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی والدہ سے کافی قریب تھے اور بیماری کی خبر ملتے ہی وہ لندن سے ممبئی واپس لوٹ آئے تھے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: